نکاح

بہنوئی کے سابقہ بیوی سے ہونے والے بیٹے سے نکاح کر نا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
93905
| تاریخ :
2026-04-07
معاملات / احکام نکاح / نکاح

بہنوئی کے سابقہ بیوی سے ہونے والے بیٹے سے نکاح کر نا جائز ہے؟

کیا فر ماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ منزہ اور رشیدہ بی بی آپس میں حقیقی بہنیں ہیں ، رشیدہ بی بی کا نکاح ملک یوسف سے ہو گیا اور ملک یوسف کا ایک بیٹامحمد مرسلین جوکہ رشیدہ بی بی کے علاوہ کسی اور بیوی سے تھا ، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا منزہ کا نکاح محمد مرسلین سے جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں مسماۃ منزہ اور مسمی محمد مرسلین کا باہم عقد نکاح درست ہے ، بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ موجود نہ ہو ، اس لئے بلا وجہ شک و شبہ میں پڑنے سے گریز چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93905کی تصدیق کریں
0     111
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات