مصارف زکوۃ و صدقات

ایک مریض کے علاج کیلئے جمع کی ہوئی رقم اسکے مرنے کے بعد دوسرے مریض پر خرچ کرنا

فتوی نمبر :
94163
| تاریخ :
2026-04-14
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

ایک مریض کے علاج کیلئے جمع کی ہوئی رقم اسکے مرنے کے بعد دوسرے مریض پر خرچ کرنا

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
مفتی صاحب سوال یہ ہے کہ
ہمارے فلاحی تنظیم بنام یوتھ فاؤنڈیشن اگارئ نے ایک یسیر بچی کی علاج کی خاطر (سوتیلے باپ کے عدم توجہ کیوجہ سے) بذریعہ سوشل میڈیا تعاون کی اپیل کی تھی تو عوام الناس نے خوب تعاون کرکے پیسے بھیج دیے جس سے حتی الامکان بہترین ( سرکاری و نجی)ہسپتالوں میں علاج کراکے کوششں بسیار کے باوجود بچی صحتیاب نہ ہوسکی اور فوت ہو گئ ۔
اس تعاون کی مد میں جو بقیہ رقم ہے تو کیا ہم اس کو کسی اور مستحق مریض کے علاج یا کسی اور رفاہی کام کے لیے استعمال میں لا سکتے ہیں ؟براہ کرم قرآن وحدیث کی روشنی میں شرعی رہنمائی فرمائیں ۔
نوٹ:مزکورہ بالا بچی کا سوتیلا باپ صاحب نصاب اور صاحب استطاعت ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر عوام الناس سے تعاون صرف مذکورہ بچی کے علاج کے لیے طلب کیا گیا تھا، تو وصول شدہ رقم اسی متعین مقصد کے لیے مخصوص ہوگی؛ چنانچہ لوگوں کی طرف سے جمع شدہ رقم بچی کے علاج ومعالجہ پر خرچ کرنا لازم تھا، لیکن اب اگر بچی کا انتقال ہوچکا ہو اور جمع شدہ رقم میں سے کچھ باقی ہو تو وہ بچ جانے والی رقم کو کسی دوسرے مستحق مریض کے علاج یا کسی اور رفاہی کام میں صرف کرنا شرعاً جائز نہیں۔ البتہ اگر عطیہ دہندگان سے اجازت حاصل کرلی جائے یا دلالۃً ان کی طرف سے کسی اور مصرف میں خرچ کرنے کی اجازت ہو تو ان کی اجازت کے مطابق اس رقم کو دوسرے مستحق مریض کے علاج یا دیگر جائز رفاہی مصارف میں خرچ کیا جاسکتا ہے۔ اس حکم میں بچی کے سوتیلے باپ کےصاحبِ نصاب اور صاحبِ استطاعت ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بلکہ دونوں صورتوں کا حکم یکساں ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في سنن أبي داود للسجستاني: 3596 - عن أبى هريرة قال قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم- الصلح جائز بين المسلمين . زاد أحمد "إلا صلحا أحل حراما أو حرم حلالا". وزاد سليمان بن داود وقال رسول الله -صلى الله عليه وسلم- "المسلمون على شروطهم". (3/ 332)
وفی ردالمحتار: شرط الواقف کنصّ الشارع. (4/433)
وفی المجلة: مادة 43 المعروف عرفا كالمشروط شرطاً أنظر المادة 472 والمادة 36 وشواهدها. (ص: 21)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94163کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مہتمم و ناظمِ مدرسہ کا زکوۃ کی رقم ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
Related Topics متعلقه موضوعات