احکام بدعات

سالگرہ کی مبارکباد دینے اور خاتون کا مخلوط جگہ پر ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
94986
| تاریخ :
2026-05-06
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / احکام بدعات

سالگرہ کی مبارکباد دینے اور خاتون کا مخلوط جگہ پر ملازمت کا حکم

کیا سالگرہ کی مبارک با د دینا بدعت ہے؟ کیا عورت کا ایسی جگہ کام کرنا جہاں مرد بھی ہوں اگرچہ وہ تعلیم کا شعبہ ہو ناجائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مبارک باد دینے کا مطلب خیر وبرکت کی دعادینا ہے، جو عموما کسی خوشی کے موقع پر دی جاتی ہے، لہذا کسی شخص کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد دینے کےلئے اگر مروجہ الفاظ کے بجائے اسے خیر وبرکت کی دعادیدی جائے تو یہ بلاشبہ جائز اور درست ہے، لیکن سالگرہ کی مروجہ رسم اور ایسے مواقع پر مخصوص الفاظ happy birthday کے ساتھ مبارک باد دینا نہ تو شرعا ثابت ہے اور نہ ہی دعا کے جامع الفاظ ، بلکہ ایسے مواقع پر غیر مسلموں سے منقول دیگر مراسم کی طرح ایک رسم ہے، لہذا اس سے اجتناب ضروری ہے۔
جبکہ عورت کی ملازمت کا حکم یہ ہے کہ اگر اسے بنیادی ضروریات اور نان ونفقہ کی سہولت میسر ہو، شوہر یا والد وغیرہ کوئی اس کی کفالت کرتاہو،تو محض پیسہ کمانے کےلئے گھر کی چاردیواری سے نکل کر ملازمت اختیار کرنا خصوصا جہاں مردوں کے درمیان رہ کر کام کرنے کی نوبت آتی ہو ، بے پردگی اور خوف فتنہ کی وجہ سے شرعا ناجائز اور واجب الترک ہے۔لہذا ایسی ملازمت سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال تعالیٰ:وَقَرْنَ فِیْ بُیُوْتِکُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاہِلِیَّْۃِ الْاُوْلَیٰ۔ (سورۃ الاحزاب: ایت 33)
و فی سنن الترمذی: روي عن النبي صلی اﷲ علیہ وسلم، قال: لایخلون رجل بإمرأۃ إلا کان ثالثہما الشیطان۔ (باب ماجاء في کراہیۃ الدخول علی الغیبات،ج1، ص 221)
وفی الدر المختار: والتہنئة بتقبل اللہ منا ومنکم لا تنکر الخ
وفی رد المحتار: تحت (قولہ : لا تنکر ) خبر قولہ "والتہنئة"، وإنما قال کذلک؛ لأنہ لم یحفظ فیہا شیء عن أبی حنیفة وأصحابہ، وذکر فی القنیة: أنہ لم ینقل عن أصحابنا کراہة، وعن مالک: أنہ کرہہا، وعن الأوزاعی: أنہا بدعة، وقال المحقق ابن أمیر حاج: بل الأشبہ أنہا جائزة مستحبة فی الجملة، ثم ساق آثاراً بأسانید صحیحة عن الصحابة فی فعل ذلک، ثم قال: والمتعامل فی البلاد الشامیة والمصریة "عید مبارک علیک" ونحوہ، وقال: یمکن أن یلحق بذلک فی المشروعیة والاستحباب؛ لما بینہما من التلازم، فإن من قبلت طاعتہ فی زمان کان ذلک الزمان علیہ مبارکاً، علی أنہ قد ورد الدعاء بالبرکة فی أمور شتی؛ فیو?خذ منہ استحباب الدعاء بہا ہنا أیضاً" اہ۔(باب العیدین ج 2، ص 169، ط: دار الفکر، بیروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ ریحان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94986کی تصدیق کریں
1     25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 2
  • زیادہ بارش کے وقت چھت پر آذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 27 رجب کو روزہ رکھنے کی حقیقت اور حضرت عمر رض کا روزہ تڑوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 3
  • تعزیت کے موقع پر ہاتھ اٹھاکردعامانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ماربل لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • نوحہ ، ذو الجناح ، تعزیہ ، علم اور محرم کا جلوس

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • مصیبت کے وقت اذان دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 11 ربیع الاول ، 27 رجب اور 15 شعبان کو فاتحہ خوانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • اسلام میں شب برات کی حقیقت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 3
  • حاجی کے استقبال میں اختیار کۓ جانے والے مختلف رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 3
  • تراویح کے بعد اجتماعی طور پر سورۃ الملک پڑھنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 4
  • اجماع و قیاس کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • یوم صدیقِ اکبرؓ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • کیاتقریب ختم بخاری بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • انتقال کے بعد سے متعلق مختلف بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • محرم میں چاول تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تعزیت کے مروّجہ طریقہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبر کو پختہ کرنا اور اس پر کتبہ لگانا وغیرہ دیگر بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور کیک کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • معجزہ اور کرامت میں فرق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • مروجہ قرآن خوانی سے متعلق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • ماہ محرم میں لوگوں سے چندہ کرکے سبیلیں لگانا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تیجہ، بیسواں، چالیسواں، برسی، پہلے جمعہ کی رات وغیرہ میں جمع ہو کر اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • قرآن خوانی میں قرآن مکمل ختم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
Related Topics متعلقه موضوعات