مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کا مستحق ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
95016
| تاریخ :
2026-05-06
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کا مستحق ہونے کا حکم

میں کراچی میں ایک چھوٹی سی موبائل شاپ چلاتا ہوں۔ اس وقت میری مالی حالت کمزور ہے اور مجھ پر تقریباً 80 لاکھ روپے کا قرض ہے۔

میری آمدنی غیر مستقل ہے اور اکثر گھر کے اخراجات ہی مشکل سے پورے ہو پاتے ہیں۔ میرے پاس کوئی خاص بچت یا اضافی اثاثہ موجود نہیں ہے۔ میری فیملی کی ذمہ داریاں بھی ہیں۔

میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اس صورتحال میں زکوٰۃ لے سکتا ہوں اور کیا میں زکوٰۃ کی رقم اپنے قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال کر سکتا ہوں؟

براہِ کرم میری شرعی رہنمائی فرمائیں۔

جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ شرعا مستحق زکوۃ وہ غیر سید شخص ہوتا ہے جس کے پاس بنیادی ضروریات سے زائد ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت کے مساوی کوئی چیز موجود نہ ہو، یا وہ اتنا مقروض ہو کہ اگر اس کے پاس موجود سرمایہ سے قرض کی رقم منہا کردی جائے تو اس کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت کی مساوی مالیت باقی نا رہے۔
لہذا صورت مسئولہ میں اگر سائل کے پاس ضروریات اصلیہ کے علاوہ قرض کی رقم کو منہا کرنے کے بعد بقدر نصاب ( ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت )موجود نہ ہو ، اور سائل سید بھی نا ہو، تو ایسی صورت میں سائل شرعا زکوۃ کا مستحق ہے، اور اگر کوئی شخص اپنی زکوۃ کی رقم سائل کو دینا چاہے تو سائل کا اسے لینا اور اپنے استعمال میں لانا شرعا جائز ہے، تاہم ایسی صورت میں بھی سخت مجبوری کے بغیر سائل کے لیے از خود کسی سے زکوۃ کی رقم طلب کرنا شرعا جائز نہیں ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى في القرآن الكريم: إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَابْنِ السَّبِيلِ فَرِيضَةً مِنَ اللَّهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (60)(التوبة)
في المحيط البرهاني في الفقه النعماني لبرهان الدين بن مازة: الفصل العاشر في بيان ما يمنع وجوب الزكاة
فنقول: ما يمنع وجوب الزكاة أنواع، منها الذي قال أصحابنا رحمهم الله: كل دين له مطالب من جهة العباد يمنع وجوب الزكاة، سواء كان الدين للعباد، أو لله تعالى كدين الزكاة.
فأما الكلام في دين العباد، فنقول: إنما منع وجوب الزكاة؛ لأن ملك المديون في القدر المشغول بالدين ناقص، ألا ترى أنه يستحق أخذه من غير مضار لا رضا، كأنه في يده غصب أو وديعة؟ ولهذا حلت له الصدقة، ولا يجب عليه الحج، والملك الناقص لا يصلح سبباً لوجوب الزكاة. اه (2/510، الفصل العاشر في بيان ما يمنع وجوب الزكاة)
و فيه أيضا: ولا يجوز أن يعطى من الزكاة فقراء بني هاشم، ولا مواليهم، قال عليه السلام «الصدقة محرمة على بني هاشم» ومولى القوم من أنفسهم، وقال عليه السلام: «يا بني هاشم إن الله تعالى كره لكم غسالة الناس، وعوضكم منها بخمس الخمس من الغنيمة».
قال: وبنو هاشم الذي تحرم عليهم الصدقة آل عباس، وآل جعفر، وآل عقيل، وآل علي، وولد الحارث بن عبد المطلب؛ لأن الله تعالى إنما حرم الصدقة على من عوضه عنه خمس الخمس من الغنيمة اه (2/495، الفصل الثامن في المسائل المتعلقة بمن تو ضع الزكاة فيه)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدابراہیم خلیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95016کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مہتمم و ناظمِ مدرسہ کا زکوۃ کی رقم ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
Related Topics متعلقه موضوعات