نکاح

اسلام قبول کرنے کے بعد تجدیدِ نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
9522
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

اسلام قبول کرنے کے بعد تجدیدِ نکاح کا حکم

میری ایک دوست آغا خانی شیعہ تھی جو اب چھ مہینے سے مسلمان ہوگئی ہے، انہیں کسی نے کہا ہے کہ آپ کا نکاح دوبارہ ہوگا ، کیونکہ تقریباً بارہ سال پہلے جب اسکی شادی ہوئی تھی تو شوہر جو پہلے شیعہ تھے اور نکاح کے وقت سنی ہو چکے تھے، اب جبکہ انکے دو بچے ہیں، نکاح دوبارہ کرنا ہو گا یا نہیں ؟ اور کس طریقہ سے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ان کو دوبارہ نکاح کرنا لازم ہے اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ کم از کم دو گواہوں کی موجودگی میں حق مہر کے تقرر کیساتھ دوبارہ ایجاب و قبول کیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي احكام القرآن للجصاص: وقولهم في ترك قبول توبة الزنديق، يوجب أن لا يستتاب الإسماعيلية وسائر الملحدين الذين قد علم منهم اعتقاد الكفر كسائر الزنادقة وأن يقتلوا مع إظهارهم التوبة۔اھ (1/64)
وفي رد المحتار: مطلب حكم الدروز والتيامنة والنصيرية والإسماعيلية (الی قو له) ونقل عن علماء المذاهب الأربعة أنه لا يحل إقرارهم في ديار الإسلام بجزية ولا غيرها، ولا تحل مناكحتهم ولا ذبائحهم۔اھ (4/244)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 9522کی تصدیق کریں
0     591
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات