رسم و رواج

منکرات کے بغیر مایو اور مہندی کی رسم کرنے اور اس میں شریک ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
95841
| تاریخ :
2026-05-30
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / رسم و رواج

منکرات کے بغیر مایو اور مہندی کی رسم کرنے اور اس میں شریک ہونے کا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ، حضرت مفتی صاحب! عرض یہ ہے کہ شادی بیاہ کے موقع پر مایو اور مہندی کی رسم اس طور سے ادا کرنا کہ کوئی خرافات نہ ہوں، مثلا مردو زن کا اختلاط اور موسیقی وغیرہ کا کوئی انتظام نہ کیا جائے اور چند عورتوں کو بلا لیا جاۓ اور دعوت وغیرہ کا انتظام کیا جائے اور دلہن تیار ہو کر آجاۓ تو اس طرح کرنا اور ان کے ساتھ شریک ہونا کیسا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مایوں اور مہندی کی مروجہ رسم جن مخصوص اعتقاد، لوازمات یا غیر شرعی امور کے ساتھ ادا کی جا تی ہے ان رسومات کےساتھ اسے ادا کرنا اور اس میں شرکت کرناجائز نہیں جس سے بہرصوت اجتناب لازم ہے۔ البتہ اگر اس موقع پر مرد و زن کا اختلاط، موسیقی، اسراف، بے پردگی اور دیگر شرعی ممنوعات کاارتکاب نہ ہوں، اور صرف چند خواتین جمع ہو کر دلہن کی تیاری، ملاقات اور دعوتِ طعام کا اہتمام کریں، تو اس کی شرعاً گنجائش ہے۔
تاہم مسلمانوں کو چاہیے کہ شادی بیاہ کی تقریبات کو غیر ضروری رسموں کے بجائے سادگی اور سنت کے مطابق انجام دیں، اور ایسی رسوم کو اختیارکرنے سے گریزکریں۔

مأخَذُ الفَتوی

كماقال الله تعالي في التنزيل : ﴿وَلَا تُبَذِّرۡ تَبۡذِيرًا ٢٦ إِنَّ ٱلۡمُبَذِّرِينَ كَانُوٓاْ إِخۡوَٰنَ ٱلشَّيَٰطِينِۖ وَكَانَ ٱلشَّيۡطَٰنُ لِرَبِّهِۦ كَفُورٗا ٢٧﴾ [الإسراء: 26-27]
وفي «سنن أبي داود» : عن عائشة رضي الله عنها، قالت: أومت امرأة من وراء ستر بيدها، كتاب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقبض النبي صلى الله عليه وسلم يده، فقال: «ما أدري أيد رجل، أم يد امرأة؟» قالت: بل امرأة، قال: «لو كنت امرأة لغيرت أظفارك» يعني بالحناء(4/ 77 ت محيي الدين عبد الحميد)
وفي «مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح» :«وأما خضب اليدين والرجلين، فيستحب في حق النساء ويحرم في حق الرجال إلا للتداوي.»(7/ 2828)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95841کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سنت و نفل نمازوں کے بعد اجتماعی دعا

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • ویلنٹائن ڈے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • میت پرنوحہ وگریہ زاری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • گود بھرائی کی رسم اور دورانِ حمل والدین کےلیے احتیاطی تدابیر

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • حرمین شریفین کے کبوتروں کو دانہ ڈالنے کیلۓ پیسے بھیجنا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 4
  • صدقے کے گوشت کو ، بچے کے سر کے گرد گھما کر ، کوّ وں کو کھلانا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • مزاروں پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • ختمِ قرآن و ختمِ بخاری کے موقع کی تقریبات

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • عید ا لمیت کی رسم کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • جنازہ کے ساتھ قبرستان تک قرآن کریم اور گندم لے کر جانا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • غیر شرعی اُمور پر مشتمل شادی میں شرکت کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • ایصالِ ثواب سے متعلق

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • دورانِ تعزیت ، تین دن تک ختمِ قرآن

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • لڑکی کو دیئے جانے والے سامان کی نمائش کرنا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • گود بھرائی کی رسم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • سالگرہ منانا اورعیدمبارکباد کہنے کاحکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • صفر و محرم میں شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • کسی کو یومِ پیدائش کی مبارک باد دینے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • برتھ ڈے منانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • نومبر کے آخری جمعہ کو بلیک فرائی ڈے کے نام سے موسوم کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • شادی بیاہ میں دف بجانے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • سالگرہ منانا،اور اس میں ملنے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • برادری سے نکالے جانے کے ڈر سے غیر شرعی رسومات پر عمل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • کھانے سے پہلے یا بعد اجتماعی دعاء کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • میت سے کو دفن کرنے کے بعد چندہ اور دعا کی رسم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
Related Topics متعلقه موضوعات