السلام علیکم
محترم جناب میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں نے ایک بیوہ عورت سے نکاح کیا ہے اور اس کی ایک بیٹی ہے چونکہ وہ بچی میری سگی اولاد نہیں ہے نہ ہی کوئی خون کا رشتہ ہے۔ میں اس بچی سے اپنے سگے بھائی کا نکاح کروانا چاہتا ہوں ۔ کیا اسلام میں اس نکاح کی گنجائش ہے کوئی مضائقہ تو نہیں اس نکاح میں۔برائے مہربانی اس معاملے پر فتوی درکار ہے۔
شکریہ
سائل کے بھائی کا سائل کی بیوی کے سابقہ شوہر سے ہونے والی بیٹی(سائل کی سوتیلی بیٹی)کے ساتھ نکاح شرعاً بلا شبہ جائز اور درست ہے ۔ شرعاً اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔
«البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري» :
«قالوا: ولا بأس أن يتزوج الرجل امرأة ويتزوج ابنه أمها أو بنتها؛ لأنه لا مانع، وقد تزوج محمد بن الحنفية امرأة وزوج ابنه بنتها.»(3/ 105)