مصارف زکوۃ و صدقات

نقد اور ادھار پر خریدی ہوئی بکریوں میں زکوۃ کا حکم

فتوی نمبر :
98317
| تاریخ :
2026-08-10
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

نقد اور ادھار پر خریدی ہوئی بکریوں میں زکوۃ کا حکم

میرے 51 بھیڑ بکریاں ہیں ۔جن میں 29 بھیڑ ایک سال ٹائم پر لیے ہیں ۔جبکہ باقی نقد پیسوں پر ہیں ۔میرا مقصد ان کے بچوں کو بیچ کر پیسے کمانا ہے ۔جبکہ بھیڑ بکریاں، اگر اچھا منافع ملا یا ضرورت پڑی یا پسند نہ آیا تو بیچ دونگا۔اس پر زکوٰۃ کا طریقہ بتائیں۔ایک سال بعد جب بھیڑ بکریاں نقد ہو جائیں تو ان کا بھی زکوٰۃ بتا دیں ۔شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ شریعتِ مُطَہَّرہ نے بھیڑ بکریوں کی زکوٰۃ کے لئے کم از کم نصاب چالیس کی تعداد مقرر کی ہے، اور وجوبِ زکوٰۃ کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ بندے پر اتنا قرض نہ ہو کہ جسے منہا کرنے(نکالنے) کے بعد نصاب ناقص رہ جائے ۔لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کے پاس مذکورہ بھیڑ بکریوں کے علاوہ اتنے پیسے نہ ہوں کہ جن سے 29 بکریوں کا قرضہ ادا کیا جائے تو اس قرض کی وجہ سے 29 بکریاں قرض میں شمار ہوں گی ،جس کی وجہ سے سائل کا نصاب پورا نہیں رہے گا بلکہ اس کے پاس 22 بڑی بکریاں بچ جاتی ہیں۔ چنانچہ فی الحال سائل پر ان بھیڑ بکریوں کی زکوٰۃ واجب نہیں۔ اور جب تک قرض کی ادائیگی کے بعد چالیس بکریاں نہیں بچتیں تب تک زکوٰۃ کا حکم لاگو نہیں ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار:(وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول لحولانه عليه (تام) بالرفع صفة ملك، خرج مال المكاتب.(الی قولہ)(فارغ عن دين له مطالب من جهة العباد) سواء كان لله كزكاة الخ (کتاب الزکوۃ ج:2 ص:260 ط: سعید)۔
و فیہ ایضاً:(نصاب الغنم ضأنا أو معزا) فإنهما سواء في تكميل النصاب والأضحية والربا لا في أداء الواجب والأيمان (أربعون وفيها شاة) تعم الذكور والإناث الخ(باب زکوۃ الغنم ج:2 ص:281 ط: سعید)۔
و فیہ ایضاً: ودخل ما ملك بسبب خبيث كمغصوب خلطه إذا كان له غيره منفصل عنه يوفي دينه الخ
و فی الشامیۃ تحت (قوله: ودخل) أي في ملك النصاب المذكور فتح (قوله: ما ملك بسبب خبيث إلخ) أي على قول الإمام (الی قولہ)وقيد بما إذا كان له غيره إلخ لأنه إذا لم يكن له غيره يكون مشغولا بالدين للمغصوب منه، فلا تلزمه زكاته ما لم يبرئه منه، والمراد بالغير ما تجب فيه الزكاة لما في السراج: لا يصرف الدين لملك آخر لا زكاة فيه، الخ (کتاب الزکوۃ ج:2 ص:260 ط: سعید۔کراتشی)۔
وفی بدائع الصنائع: ولأن في التكميل باعتبار التقويم ضرب احتياط في باب العبادة ونظرا للفقراء فكان أولى، ثم عند أبي حنيفة يعتبر في التقويم منفعة الفقراء كما هو أصله الخ (کتاب الزکوۃ فصل فی اموال التجارۃ ج:2 ص:20 ط: دار الکتب العلمیة، بیروت)۔
و فی التاتارخانیۃ: ویجب العشر علی المدیون بخلاف الزکاۃ الخ(کتاب العشر فصل فیمن یجب علیہ العشر ج:3 ص:281 ط: مکتبہ زکریا۔دیوبند)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98317کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مہتمم و ناظمِ مدرسہ کا زکوۃ کی رقم ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
Related Topics متعلقه موضوعات