نجاسات اور پاکی

کتے کاجسم کو لگنےسے غسل کا حکم

فتوی نمبر :
18927
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

کتے کاجسم کو لگنےسے غسل کا حکم

مجھے آپ سے یہ پوچھنا کہ اگر کتا آپ کو ٹچ کرجائے ، تو غسل فرض ہوجاتا ہے یا پھر صرف کپڑے تبدیل کرلینا چاہیئے؟اور بعض دفعہ ہم مارکیٹ میں جاتےہیں اور کسی پروڈکٹ کو چیک کرتے ہیں ، تو اس میں سؤر کا گوشت ہوتا ہے ، تو کیا اس پروڈکٹ کو ٹچ کرنے کی وجہ سے بھی غسل فرض ہوجاتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

دونوں صورتوں میں غسل فرض نہیں ہوتا اور نہ ہی کپڑے تبدیل کرنا لازم ہے ، الا یہ کہ "کتے" کا لعاب کپڑوں پر لگ جائے ، تو متعلقہ جگہ کا دھونا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار : تحت (قوله و لا الثوب بانتفاضه) و ما في الولوالجية و غيرها إذا خرج الكلب من الماء و انتفض فأصاب ثوب إنسان أفسده لا لو أصابه ماء المطر؛ لأن المبتل في الأول جلده و هو نجس و في الثاني شعره و هو طاهر اهـ (1/208)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 18927کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات