سردیوں میں ہمبستری کے بعد اگر طہارت حاصل نہ کریں کہ صبح اُٹھ کر کرلیں گے تو کیا اس کی گنجائش ہے؟ اور اگر گنجائش ہے تو کیا بیوی اسی حالت میں بچے کو اپنا دودھ پلاسکتی ہے؟ راہ نمائی فرمائیں!
ہمبستری کے بعد فوراً غسل کرنا ضروری نہیں اس لیے سردی یا کسی اور مجبوری کی وجہ سے فوری غسل کرنا ممکن نہ ہو تو صرف وضوکرلینا کافی ہے، صبح اُٹھ کر غسل کیا جاسکتا ہے اور جنابت کی حالت میں بچے کو دودھ پلانا بھی جائز اور درست ہے۔
ففی الصحیح للإمام البخاری: عن عبد الله بن عمر رضی الله عهنما أنه قال ذكر عمر بن الخطاب لرسول الله ﷺ أنه تصیبه الجنابة من اللیل فقال له رسول الله ﷺ توضأ واغسل ذكرك ثم نم. اهـ (1/43)
وفی اعلاء السنن: عن عائشة رضی الله عنها كان رسول الله ﷺ اذا كان جنبًا وأراد أن یأكل أو ینام توضأ وضوءه للصلوة اهـ وقال الشارح تحته وبالجبلة فقد ثبت عنه ﷺ تأخیر الغسل الٰی وقت الصلوٰة اھ (1/168)