میں عمان میں ایک گاڑیوں کی شوروم میں سیلز کی ملازمت کرتا ہوں،یہاں واش روم میں کموڈ ہے، جو اکثر گندا ہوجاتا ہے،جس پر بیٹھ کر پیشاب کرنا ناممکن ہوجاتا ہے، میں اس صورت میں مجبوراً کھڑا ہو کر کرلیتا ہوں ،بہت طہارت اور پاکیزگی کا پورا خیال رکھتا ہوں ،کیوں کہ میں نے نماز ادا کرنا ہوتی ہے،اس میں میری رہنمائی فرمائیں۔
ایسی صورت میں بامر مجبوری کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کی گنجائش ہے،مگر یہ طریقہ عام حالات میں خلافِ سنت اور مکروہ ہے،اس کو عادت بنانے کی بجائے واش روم صاف رکھنے اور بیٹھ کر پیشاب کرنے کا اہتمام کرنا چاہیئے۔
کما فی الدر المختار: (وكذا يكره) (الیٰ قوله) (وأن يبول قائما أو مضطجعا أو مجردا من ثوبه بلا عذر الخ
وفی رد المحتار: (قوله: وأن يبول قائما) لما ورد من النهي عنه (الیٰ قوله) فلذا قال العلماء يكره إلا لعذر وهي كراهة تنزيه لا تحريم اھ(1/342/344)۔