مجھے معلوم کرنا ہے کہ اگر کپڑوں کی پاکیزگی کے بارے میں علم نہ ہو یا شک ہو ، تو ایسے کپڑوں میں نماز پڑھی جاسکتی ہے؟
اگر مذکور کپڑے کی پاکی ناپاکی کا علم نہ ہو تو دلالتِ حال پر عمل کیا جائے اور اگر پہلے پاک تھے ، تو محض شک کی بناء پر وہ کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے ، بلکہ اس میں نماز پڑھنا جائز ہوگا۔
کما فی شرح الأشباہ و النظائر : وَ مَنْ ضَرُورَةِ صَيْرُورَتِهِ مَشْكُوكًا فِيهِ ارْتِفَاعُ الْيَقِينِ عَنْ تَنَجُّسِهِ وَ مَعْصُومِيَّتُهُ وَ إِذَا صَارَ مَشْكُوكًا فِي نَجَاسَتِهِ جَازَتْ الصَّلَاةُ مَعَهُ اھ (1/195)۔