اگر بدن پاک ہو اور ناپاک کپڑے پہن لیے جائیں تو کیا غسل کرنا پڑے گا؟ اور پاک ہونے کا کیا طریقہ ہے؟
اگر بدن اور کپڑا دونوں بالکل خشک ہوں تو ناپاک کپڑا پہننے سے بدن ناپاک نہیں ہوتا، جبکہ بدن یا کپڑا گیلا ہونے کی صورت میں اگر کپڑے پر لگی نجاست کا اثر بدن پر منتقل ہوجائے، تو متعلقہ جگہ کا دھونا کافی ہے، غسل کرنے کی اس صورت میں بھی ضرورت نہیں۔
فی الدر المختار: نام او مشی علی نجاسة إن ظهر عینها تنجس وإلا لا، ولو وقعت فی نهر فأصاب ثوبه، إن ظهر أثرها تنجس وإلا لا، لفأ طاهر فی نجس مبتل بماء إن بحیث لو عصر قطر تنجس وإلا لا. (ج۱، ص۳۴۶)