کیا کوئی شخص اپنی بیوی کی موجودگی میں بیوی کے بھائی کی بیٹی سے شادی کر سکتا ہے؟
بیوی کے نکاح و عدت میں ہوتے ہوئے اس کی بھتیجی سے نکاح کرنا ناجائز اور حرام ہے، البتہ بیوی کی موت یا طلاق کی صورت میں اسکی عدت گزرنے کے بعد اس کی بھتیجی سے نکاح درست ہے۔
کما في الدر المختار: (و) حرم (الجمع) بين المحارم (نكاحا) أي عقدا صحيحا (وعدة ولو من طلاق بائن، و) حرم الجمع (وطء بملك يمين بين امرأتين أيتهما فرضت ذكرا لم تحل للأخرى) أبدا لحديث مسلم «لا تنكح المرأة على عمتها» وهو مشهور يصلح مخصصا للكتاب. (وفي رد المحتار: تحت) (قوله: أيهما فرضت إلخ) أي أية واحدة منهما فرضت ذكرا لم يحل للأخرى كالجمع بين المرأة وعمتها أو خالتها، والجمع بين الأم والبنت نسبا أو رضاعا۔اھ (3/38)