جمعہ

جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

فتوی نمبر :
21391
| تاریخ :
2014-02-16
عبادات / نماز / جمعہ

جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ جمعہ کی نماز میں خطبہ کے دوران پہلے خطبہ میں لوگ ہاتھ باندھ کر بیٹھتے ہیں اور دوسرے خطبہ میں تشہد کی حالت میں بیٹھا کرتے ہیں تو کیا یہ صحیح ہے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ سلام کے بعد ہاتھ ملانے کے بعد ہاتھ سینے پر رکھتے ہیں تو کیا یہ صحیح ہے یا ہاتھ ملانے کے بعد ہاتھ چھوڑ دینے چاہیے؟
تیسرا سوال یہ ہے کہ اگر نماز کے دوران ساتھ والے کا وضو ٹوٹ جائے تو فوراً نماز سے نکل جاتا ہے تو اس خالی جگہ کو کیسے پُر کیا جائے، ساتھ والا نما زپڑھتے ہوئے خود صف سے مل جائے یا پیچھے والا نماز پڑھتے ہوئے اگلی صف میں اس خالی جگہ کو پُر کرے یا اس جگہ کو خالی رہنے دیا جائے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔۲ مصافحہ کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے اور خطبہ کے دوران مذکور کیفیت اختیار کرنے کی شرعاً کوئی اصل نہیں، البتہ دونوں خطبوں کے دوران باادب التحیات کی حالت میں بیٹھنا آداب میں سے ہے۔
۳۔ ایسی صورت میں برابر کا نمازی یا پچھلی صف سے کوئی آگے بڑھ کر اس خالی جگہ کو پُر کرے تو اس کی گنجائش ہے، لیکن چلنے کی کیفیت ایسی نہ ہو جو عملِ کثیر میں داخل ہو جائے، بلکہ آہستہ آہستہ اور قدم کھسکا کر آگے آئے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: وفي القنية: السنة في المصافحة بكلتا يديه وتمامه فيما علقته على الملتقى اھ(6/ 381)
وفی الفتاوى الهندية: إذا شهد الرجل عند الخطبة إن شاء جلس محتبيا أو متربعا أو كما تيسر؛ لأنه ليس بصلاة عملا وحقيقة،كذا في المضمرات، ويستحب أن يقعد فيها كما يقعد في الصلاة،كذا في معراج الدراية اھ(1/ 148)
ففی الدر المختار: ولو وجد فرجة في الأول لا الثاني له خرق الثاني لتقصيرهم، وفي الحديث «من سد فرجة غفر له» اھ(1/ 570)
وفی حاشية ابن عابدين: بقي ما إذا رأى الفرجة بعد ما أحرم هل يمشي إليها؟ لم أره صريحا وظاهر الإطلاق نعم، ويفيده مسألة من جذب غيره من الصف كما قدمناه فإنه ينبغي له أن يجيبه لتنتفي الكراهة عن الجاذب، فمشيه لنفي الكراهة عن نفسه أولى فتأمل. ثم رأيت في مفسدات الصلاة من الحلية عن الذخيرة إن كان في صف الثاني فرأى فرجة في الأول فمشى إليها لم تفسد صلاته اھ (1/ 570)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسد اللہ قدیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 21391کی تصدیق کریں
0     308
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • دیہات میں عند الاحناف جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات