جمعہ

۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

فتوی نمبر :
59067
| تاریخ :
2006-04-19
عبادات / نماز / جمعہ

۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں شاہ جہاں جنوبی وزیرستان کے گاؤں غوواک میں رہتا ہوں، اور یہ گاؤں تقریباً ۱۵۰ گھروں پر مشتمل ہے۔ اور تقریباً ۱۵۰ سالوں سے یہاں پر جمعہ اور عیدین کی نمازیں پڑھی جاتی ہیں، یہاں پر کوئی بازار نہیں اور باقی شرائط میں نائی، موچی وغیرہ موجود نہیں ہیں، یہاں پر زیادہ لوگ نماز پڑھتے ہیں اور کم لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہاں پر نماز نہیں ہوتی، وہ جمعہ یا عید کی نماز کے لیے ۱۵ کلو میٹر دور مکین بازار جا کر پڑھتے ہیں ، براہِ مہربانی آپ اسلامی نقطۂ نگاہ سے یہ بتادیں کہ ہمارے گاؤں غوواک میں نمازِ جمعہ وغیرہ ہوتی ہیں یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اصل یہ ہے کہ گاؤں میں جمعہ صحیح نہیں اور شہر و قصبات میں صحیح ہے۔ قصبہ کی تعریف ہمارے عرف میں یہ ہے کہ آبادی چار ہزار کے قریب یا اس سے زیادہ ہو اور ایسا بازار موجود ہو جس میں دکانیں چالیس ، پچاس متصل ہوں ، اور بازار روزانہ لگتا ہو ، اور بازار میں ضروریات روزمرہ کی ملتی ہوں ، مثلاً جوتہ کی دوکان، کپڑے کی، عطارکی، بزاز کی بھی، غلہ کی بھی، اور دودھ کی بھی اور وہاں ڈاکٹر یا حکیم بھی ہو، معمار ومستری بھی ہوں، وغیرہ وغیرہ اور وہاں ڈاک خانہ بھی ہو اور پولیس کا تھانہ یا چوکی بھی ہو اور اس میں مختلف محلے مختلف ناموں سے موسوم ہوں۔ پس جس بستی میں یہ شرائط موجود ہونگی وہاں جمعہ صحیح ہوگا ورنہ صحیح نہ ہوگا۔ (ماخوذ از امداد الأحکام: ۱/۷۵۶)
چونکہ سوال میں مذکور گاؤں قصبہ کی تعریف میں داخل نہیں، اس لیے مذکور گاؤں میں جمعہ وعیدین کا قیام شرعاً درست نہیں، لہٰذا وہاں کے باشندوں پر وہاں رہتے ہوئے نمازِجمعہ کے بجائے نماز ظہر کا باجماعت اہتمام لازم ہے تاکہ فرض ذمہ سے ساقط ہو سکے، جبکہ جمعہ کے قیام کی صورت میں فرض ذمہ سے ساقط نہیں ہوگا اور بجائے فرض کے نفل کی جماعت لازم آکر کئی ایک مفسد کا باعث بنےگی جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی ففی اعلاء السنن: قال علیؓ:لا جمعة ولا تشریق ولا فطر ولا أضحیٰ إلا فی مصرٍ جامع مدینة عظیمة اھ (۱/۸)-
وفی حاشية ابن عابدين: عن أبي حنيفة أنه بلدة كبيرة فيها سكك وأسواق ولها رساتيق وفيها وال يقدر على إنصاف المظلوم من الظالم بحشمته وعلمه أو علم غيره يرجع الناس إليه فيما يقع من الحوادث وهذا هو الأصح اهـ(2/ 137)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59067کی تصدیق کریں
1     1642
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • دیہات میں عند الاحناف جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات