میں جس فیکٹری میں کام کرتا ہوں، وہاں مسجد میں جماعت ڈیڑھ بجے ہوتی ہے،جمعہ نماز اور ایک جماعت دوسری مسجد میں دو بجے ہوتی ہے، مالکان کہتے ہیں کہ ہم فیکٹری بند نہیں کر سکتے جمعہ کے لیے، نقصان ہوتا ہے۔ نماز سب کی ہو جاتی ہے مگر اللہ پاک نے سورہ جمعہ میں جمعہ کے دن کے لیے کیا فرمایا ہے کہ اگر جو کام کر رہے ہو تو روک دو۔ مہربانی کر کے جواب دیجیے کہ کیا جمعہ کی ناز کے لیے فیکٹری بند ہونی چاہیے یا نہیں؟
اگر قرعہ اندازی یا باہمی مرضی سے کچھ ملازمین کا ڈیڑھ بجے والی مسجد میں نمازِ جمعہ ادا کرنا طے ہو جائے، اور ان کے آنے کے بعد دیگر کا دو بجے والی مسجد میں اور اس دوران فیکٹری بھی چلتی رہے تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں، بلکہ جائز اور درست ہے۔
ففی غنیة المتملی: ثم إقامة الجمعة فی موضعین أو أکثر من مصر واحد، فی جوامع الفقه عن أبی حنیفة روایتان (إلی قوله) الصحیح من قول أبی حنیفة ومحمد جوازها اھ (ص: ۵۵۱)
وفی حاشیة الطحطاوی: والأصح اطلاق الجواز فی مواضع لا طلاق الدلیل اھ (ص: ۲۷۵) واللہ أعلم بالصواب!