جمعہ

نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

فتوی نمبر :
59106
| تاریخ :
1995-03-20
عبادات / نماز / جمعہ

نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے ہاں ایک جگہ نماز پڑھنے کیلئے وقف کی گئی ہے اس جگہ پر لوگ نماز پڑھتے ہیں البتہ باقاعدہ کوئی مسجد نہیں بنی ہوئی ہے لیکن پانچوں نمازیں اس جگہ میں پڑھی جاتی ہیں تو کیا ایسی جگہ پر نمازِ جمعہ قائم کی جاسکتی ہے؟ جس میں باقاعدہ مسجد نہیں بنی ہوئی ہو اور لوگ بھی محدود ہوں اور قریب میں دو تین بڑی مسجدیں بھی ہوں جن میں پانچوں وقت کی نماز اور جمعہ قائم کیا جاتا ہو؟ مسئلہ کی پوری وضاحت قرآن و سنت کی روشنی میں فرماکر عنداﷲ ماجور ہوجائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایسی جگہ نماز جمعہ کا انتظام کرنا اور نماز ادا کرنا اگرچہ شرعاً جائز اور درست ہے مگر ایک شرعی مسجد جہاں مسلمانوں کا ایک جمِ غفیر ہوتا ہے اور نمازِ جمعہ کے قیام کا مقصد بھی یہی ہے، جو قبولیت کے بھی زیادہ قریب ہے، وہاں جانے سے احتراز کرنا اور محض اپنی سہولت اور سستی کی بناء پر مذکور جگہ نمازِ جمعہ کا ادا کرنا دین متین کو اپنے تابع کرنے اور اس کی اہمیت کے نہ ہونے کے مترادف ہے، لہٰذا بہتر تو یہی ہے کہ قریب کی بڑی اور جامع مسجد میں جاکر مسلمانوں کے ایک جم غفیر کے ساتھ نماز ادا کی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر: وتؤدی فی مصرٍ واحدٍ بمواضع کثیرۃ مطلقا علی المذہب وعلیہ الفتوٰی۔ اھـ (ج۲، ص۱۴۴)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59106کی تصدیق کریں
0     1900
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات