نکاح

کیا والدین اور سرپرستوں کے بغیر نکاح منعقد ہوجاتا ہے؟

فتوی نمبر :
25871
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام نکاح / نکاح

کیا والدین اور سرپرستوں کے بغیر نکاح منعقد ہوجاتا ہے؟

کیا نکاح میں والدین کی شرکت لازمی ہے؟ یا بڑے بھائیوں کا ہونا ضروری ہے ؟ اگر نکاح میں والدین اور بھائیوں کے بغیر کوئی اور رشتہ دار ہو ، اور لڑکا خود بھی موجود ہو تو کیا نکاح ہو سکتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر لڑکی کفؤ میں ہو اور لڑکا عاقل بالغ ہو تو عقد نکاح اگر چہ ہو جائے گا ، مگر اتنے اہم معاملہ میں اپنے بڑوں اور سر پرستوں کو نظر انداز کرنا نا پسند یدہ اور خلاف مروت امر ہے، جو نتیجۃً نقصان کا باعث ہو سکتا ہے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 25871کی تصدیق کریں
0     472
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات