کیا نکاح میں والدین کی شرکت لازمی ہے؟ یا بڑے بھائیوں کا ہونا ضروری ہے ؟ اگر نکاح میں والدین اور بھائیوں کے بغیر کوئی اور رشتہ دار ہو ، اور لڑکا خود بھی موجود ہو تو کیا نکاح ہو سکتا ہے ؟
اگر لڑکی کفؤ میں ہو اور لڑکا عاقل بالغ ہو تو عقد نکاح اگر چہ ہو جائے گا ، مگر اتنے اہم معاملہ میں اپنے بڑوں اور سر پرستوں کو نظر انداز کرنا نا پسند یدہ اور خلاف مروت امر ہے، جو نتیجۃً نقصان کا باعث ہو سکتا ہے ۔