دعوت و تبلیغ

خواتین کا تبلیغی جماعت میں جانا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
27205
| تاریخ :
ادیان و فرق / جماعت و فرق / دعوت و تبلیغ

خواتین کا تبلیغی جماعت میں جانا جائز ہے ؟

مفتی صاحب! آپ سے یہ عرض کرنا ہے کہ دار العلوم دیو بند کا فتوی ہے کہ مستورات کا سہ روزہ ، چلہ اور باہر ممالک تبلیغ کیلئے جانا جائز نہیں ہے؟ پوچھنا یہ ہے کہ تبلیغی جماعت میں مفتی صاحبان بھی ہیں اور تبلیغ والے دیوبندی مسلک سے بھی ہیں تو وہ لوگ تو اس بات پر زور دیتے ہیں کہ دعوت کا کام ہر انسان پر فرض ہے اور وہ نصرت کی جماعتیں بھی بھیجتے ہیں، اس سلسلے میں معلوم کرنا تھا کہ جو لوگ اپنی مستورات کو تبلیغ کے سلسلے میں سہ روزہ، چلہ اور باہر نہیں لے جاتے تو کیا وہ گناہگار ہونگے یا آخرت میں اللہ کی پکڑ ہو گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ تو ہماری نظر سے نہیں گزرا، تاہم عورتوں کا تبلیغ میں جانا فرض نہیں، بلکہ واجب یا سنت بھی نہیں، اس لئے تبلیغ میں نہ جانے کی صورت میں عورتیں گناہگار بھی نہیں ہوں گی، البتہ اتنی بات ہے کہ دین سیکھنے کی ضرورت جس طرح مردوں کو ہے ایسے ہی عورتوں کو بھی ہے، اس لئے عورتوں کیلئے تبلیغ میں جانا فی نفسٖہ درج ذیل چند شرائط کے ساتھ جائز ہے۔
1- عورت کے سرپرست یا شوہر کی اجازت ہو۔
2- اگر سفرِ شرعی ہو تو محرم یا شوہر کا ساتھ ہونا لازمی ہے۔
3- کسی فتنے کا اندیشہ نہ ہوں۔
4- زینت یا بناؤ سنگھار کر کے یا مہکنے والی خوشبو لگا کر نہ نکلیں۔
5- عورتیں جس گھر میں ٹھہریں، وہاں پردے کا مکمل انتظام ہو۔
6- دورانِ تعلیم عورتوں کی آواز غیرمحرم نہ سنیں۔
اب تک ہمارے علم کے مطابق جو عورتیں جماعتوں میں جاتی ہیں، وہ ان شرائط کا لحاظ رکھتی ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي مشكاة المصابيح: عن حذيفة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "والذي نفسي بيده لتأمرن بالمعروف ولتنهون عن المنكر أو ليوشكن الله أن يبعث عليكم عذابا من عنده ثم لتدعنه ولا يستجاب لكم". رواه الترمذي (2/436)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 27205کی تصدیق کریں
0     2271
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تبلیغی جماعت میں سال یا چار ماہ پر جانے پر اہلیہ کے ازدواجی مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   دعوت و تبلیغ 5
  • تبلیغی جماعت کے چلے اورگشت کا ثبوت اور جہاد کے متعلق ان کا موقف

    یونیکوڈ   اسکین   دعوت و تبلیغ 2
  • امام مسجد کو تبلیغی بیانات میں بیٹھنے پر مجبور کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   دعوت و تبلیغ 1
  • تبلیغی جماعت کے مسجد میں قیام کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • کیا مفتی تقی عثمانی اور دیگر اکابر علماء تبلیغی جماعت سے ناخوش ہیں

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کیا تبلیغی سہ روزہ اور چلہ بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • والد کی اجازت کے بغیر تبلیغی سفر کرنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغ میں نکلنے سے روکنا اور جہاد کی ترغیب دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • رائیونڈ تبلیغی اجتماع کو حج کے مشابہ قرار دے کر شرکت سے احتراز کرنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • دعوتِ اسلامی کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • اپنے غیر مسلم کنبے کو اسلام کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کیا تبلیغ والوں کا سہ روزہ، چلہ، چارماہ اور سات ماہ وغیرہ اوقات مقرر کرنا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • آیت ’’اِنْفِرُوْا خِفَافاً وَّ ثِقَالاً ‘‘کو مروّ جہ تبلیغ میں نکلنے کی ترغیب کے لۓ پڑھنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کسی کے بیوی بچوں کو دین کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • والدین کی اجازت کے بغیر اپنے مقامی شہر سے نکل کر تبلیغی سفر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت اور اس میں عورتوں کے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • تبلیغی جماعت کے بارے میں ہمارا موقف

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • نماز کے بعد فوراً اونچی آواز میں دعوت و بیان وغیرہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • والدین کا سختی سے منع کرنےکے باوجود تبلیغِی سفر پر جانا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • کیا عورتوں کا جماعت میں جانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت کے ساتھ منسلک ہونا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • نومسلم کے لئے کونسی کتب کا مطالعہ مفید رہےگا؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • جوان بیوی کو چھوڑ کر شوہر کا تبلیغی سفر پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
Related Topics متعلقه موضوعات