دعوت و تبلیغ

اپنے غیر مسلم کنبے کو اسلام کی دعوت دینا

فتوی نمبر :
60835
| تاریخ :
2007-08-11
ادیان و فرق / جماعت و فرق / دعوت و تبلیغ

اپنے غیر مسلم کنبے کو اسلام کی دعوت دینا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں نےکہ میں تین سال پہلے سکھ مذہب سے توبہ تائب ہو کر اسلام قبول کرلیا، جو کہ شروع میں میں نے خاندان والوں کو اطلاع نہیں دی،لیکن جب ایمان پختہ ہوگیا تو ایک سال پہلے میں نے ان کو بتا دیا ، پہلے تو انہوں نے اس پر یقین ہی نہیں کیا ، پھر میں نے اپنے والدین سے کہا کہ میں شادی کرنا چاہتا ہوں اور اس کےلیے میں نے ایک مسلمان لڑکی دیکھ لی ہے تو انہوں نے اس بات کو سنجیدگی سے لیا ، میں اس لڑکی سے نو سال سے جامعہ میں پڑھنے کے زمانے سے واقف ہوں اور لڑکی نے مجھے اسلام کی طرف راغب کیا ، بڑی کوشش کے بعد میری والدہ نےلڑکی سے ملاقات کی اور وہ مطمئن ہوئیں کہ اس لڑکی سے میری خواہش کے تحت شادی ہو سکتی ہے ، پھر اس کے خاندان سے ملاقات ہوئی جو بہتر نہیں رہی، ان کے رویے سے میری والدہ اور میرے گھر والے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہوگئے ہیں، مسئلہ یہ ہے:
میرے والد کو فالج کا حملہ ہو چکا ہے میں اپنے گھر کا صرف ایک ہی بیٹا ہوں ، اس لیے گھر کےتمام اخراجات مجھے ہی کرنا ہوتے ہیں، میں اور وہ لڑکی اب بھی چاہتے ہیں کہ ہم دونوں شادی کر لیں،لیکن اگر میں اپنے گھر کے خلاف چلا جاتا ہوں تو میرے گھر والے تمام مسائل کے لیے اسلام کو موردِ الزام ٹھہرائیں گے ، مجھے کیا کرنا چاہیے؟ مجھے اپنے خاندان کے لوگوں کو اسلام کی دعوت کیسے دینی چاہیے؟ میرے خاندان کے ذہن میں کچھ سوالات ہیں جیسے:
۱۔ پیغمبرﷺ کی ایک سے زیادہ شادیاں کرنا۔
۲۔ پیغمبر ﷺ کی حضرت عائشہ سے شادی کرنا۔
۳۔ دہشت گردی
میں نے ان کو بتایا ہے کہ پہلے بھی اور پیغمبروں کی ایک سے زیادہ شادیاں تھی، جیسے حضرت سلیمان علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت داؤد علیہ السلام وغیرہ۔
وہ کہتے ہیں کہ پیغمبرﷺ نے ایک بچی سے شادی کی اور اسی طرح ان کے صحابیوں نے کیا، میں ان کو کیا جواب دوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کو چاہیے کہ اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے اہلِ خاندان میں نرمی کے ساتھ تبلیغ جاری رکھے، اور بحث و مباحثہ میں پڑنے کے بجائے ان کےلیے راہِ ہدایت پر آنے کی دعا کا خصوصی اہتمام فرمائیں، ذیل میں سوالات کےجواب بھی مذکور ہیں:
۱۔ عورتوں کی تعلیم و تبلیغ اور اصلاح کی خاطر کچھ خواتین کا آپﷺ کی دائمی صحبت سے مشرف ہوناضروری تھا۔
۲۔ آپﷺ کی خلوت کی زندگی کے خفی اور پوشیدہ حالات کو نقل کرنے کےلیے تعدّدِ ازواج کی ضرورت تھی، چنانچہ اسی کی بدولت آپ کی سیرتِ طیبہ کےخفی سے خفی گوشے بھی اُمت کے سامنے آگئے، جس کا اندازہ بطور ِمثال اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف حضرت عائشہؓ سے مختلف مسائل میں دو ہزار دو سودس(۲۲۱۰) مرویات مروی ہیں۔
اسی طرح اُم سلمہؓ کی روایات کی تعداد تین سو اٹھتر تک پہنچتی ہے (معارف القرآن مفتی شفیعؒ)
۳۔ چونکہ آپﷺ کو جسمانی و روحانی ہر لحاظ سے تمام آدمیوں کی بنسبت بہت زیادہ قوت عطا فرمائی گئی تھی، لہٰذا تعدّدِ ازواج عین حکمت تھا۔
۲۔ درحقیقت آپﷺ کا حضرت عائشہ سے نکاح فرمانا ایک امر خداوندی (جو خواب میں دیا گیا) کی تکمیل تھا، جس میں ہزاروں مصلحتیں، پوشیدہ تھیں، جن کا ادراک انسانی عقل سے ماورا ہے، اسی نکاح ہی کی بدولت امت کو علم و فقہ کے اک معتدبہ حصہ کا سرمایہ مختلف احکامات و مسائل کی صورت میں دو ہزار دو سو دس روایات کے ذریعے حاصل ہوا، علاوہ ازیں اگرچہ آپﷺ سے حضرت عائشہ ؓکا نکاح چھ سال کی عمر میں ہوا ، تاہم رخصتی نو سال کی عمر میں ہوئی جو کہ اس زمانے کے لحاظ سے بلوغ کی عمر ہے۔
۳۔ واضح ہو کہ دہشت گردی جیسی قبیح و مذموم حرکت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اسلام اس فعلِ شنیع کی بھرپور انداز میں مذمت کرتا ہے، اسلام تو اخوت و بھائی چارگی اور امن پسندی کی تعلیم دیتا ہے، انسانوں کو ہراساں اور خوف زدہ کرنا تو دور کی بات ہے، جانوروں کو بھی اس طرح کی تکالیف دینے کی اسلام میں قطعاً اجازت نہیں، تاہم یہ بات بھی مدِّنظر رہے کہ اسلام اعلاء کلمۃ اللہ اور اپنے تحفظ و بقاء کی خاطر اہلِ اسلام کے اعداء سے مخصوص احکامات و شرائط کی ساتھ جہاد کرنے کا بھی حکم دیتا ہے، جسے اسلام دشمن قوتیں موجودہ دور میں دہشت گردی کا نام دے کر اسلام کو داغدار کرنے کی کوشش کرتی ہیں، جبکہ دہشت گردی اور اسلامی جہاد میں عظیم فرق ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60835کی تصدیق کریں
1     1459
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تبلیغی جماعت کے چلے اورگشت کا ثبوت اور جہاد کے متعلق ان کا موقف

    یونیکوڈ   اسکین   دعوت و تبلیغ 2
  • تبلیغی جماعت میں سال یا چار ماہ پر جانے پر اہلیہ کے ازدواجی مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   دعوت و تبلیغ 5
  • امام مسجد کو تبلیغی بیانات میں بیٹھنے پر مجبور کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   دعوت و تبلیغ 1
  • تبلیغی جماعت کے مسجد میں قیام کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • کیا مفتی تقی عثمانی اور دیگر اکابر علماء تبلیغی جماعت سے ناخوش ہیں

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کیا تبلیغی سہ روزہ اور چلہ بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • والد کی اجازت کے بغیر تبلیغی سفر کرنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغ میں نکلنے سے روکنا اور جہاد کی ترغیب دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • رائیونڈ تبلیغی اجتماع کو حج کے مشابہ قرار دے کر شرکت سے احتراز کرنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • دعوتِ اسلامی کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • اپنے غیر مسلم کنبے کو اسلام کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کیا تبلیغ والوں کا سہ روزہ، چلہ، چارماہ اور سات ماہ وغیرہ اوقات مقرر کرنا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • آیت ’’اِنْفِرُوْا خِفَافاً وَّ ثِقَالاً ‘‘کو مروّ جہ تبلیغ میں نکلنے کی ترغیب کے لۓ پڑھنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کسی کے بیوی بچوں کو دین کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • والدین کی اجازت کے بغیر اپنے مقامی شہر سے نکل کر تبلیغی سفر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت اور اس میں عورتوں کے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • تبلیغی جماعت کے بارے میں ہمارا موقف

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • نماز کے بعد فوراً اونچی آواز میں دعوت و بیان وغیرہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • والدین کا سختی سے منع کرنےکے باوجود تبلیغِی سفر پر جانا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • کیا عورتوں کا جماعت میں جانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت کے ساتھ منسلک ہونا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • نومسلم کے لئے کونسی کتب کا مطالعہ مفید رہےگا؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • جوان بیوی کو چھوڑ کر شوہر کا تبلیغی سفر پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
Related Topics متعلقه موضوعات