کیا آپ دعوت اسلامی کے خلاف ہیں ؟ اللہ کی قسم اگر آپ ان کو غلط کہیں گے تو میں آپ کو بحوالہ ثابت کردوں گا کہ وہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نقشِ قدم پر ہیں ۔
دین کا کام کرنے والی کسی ایسی جماعت سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں ۔جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نقش قدم پر ہو،لیکن جو جماعت قرآن و سنت یا صحابہ کرام علیہم الرضوان کا نام غلط طور پر استعمال کرکے بدعات و رسومات یا غیر شرعی امور کو رواج دے، ہم ان کی اصلاح کی کوشش کرتے ہیں اور خیر خواہی کی بنیاد پر ان کی غلطیوں کی حتی الامکان نشاندہی کرتے رہتے ہیں ۔و اللہ ﺃعلم بالصواب!