کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا تبلیغی جماعت حق پر ہے؟
واضح ہو کہ تبلیغی جماعت ایک خالص اصلاحی جماعت ہے اور اس میں شرکت باعثِ خیر ہی ہے اور اس جماعت کا اصل مقصد فقط دین کا دوسروں تک پہنچانا ہے دوسروں کو برا بھلا کہنے یا کسی پر اعتراض کرنے کی نہ تو اس جماعت میں کوئی گنجائش ہے اور نہ اس جماعت سے منسلک افراد کا یہ طرز ہے بلکہ اکثر افراد اور بھائی چارگی اور پیار و محبت سے دین کا پیغام دوسروں تک پہنچانے اور امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی کوشش کرتے ہیں اور متعلقہ ذمہ داروں کی طرف سے بھی اسی بات کی تلقین کی جاتی ہے اس لئے تبلیغی جماعت کا مقصد سو فیصد درست اور اس کے افراد میں خیر غالب ہے بلاوجہ شکوک وشبہات میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔ واﷲ اعلم
کیا درست قرآن دینا تبلیغ میں داخل ہےیا تبلیغ کے لئے اس راستے میں نکل کر دعوت دینا لازم ہے؟
یونیکوڈ دعوت و تبلیغ 0کیا تبلیغ والوں کا سہ روزہ، چلہ، چارماہ اور سات ماہ وغیرہ اوقات مقرر کرنا بدعت ہے؟
یونیکوڈ دعوت و تبلیغ 0آیت ’’اِنْفِرُوْا خِفَافاً وَّ ثِقَالاً ‘‘کو مروّ جہ تبلیغ میں نکلنے کی ترغیب کے لۓ پڑھنا
یونیکوڈ دعوت و تبلیغ 1تبلیغی جماعت والے اگر جہاد کی بات نہ کرے تو کیا اس جماعت میں تبلیغ کا کام کیا جاسکتا ہے؟
یونیکوڈ دعوت و تبلیغ 0