دعوت و تبلیغ

تبلیغی جماعت سے متعلق چند سوالات

فتوی نمبر :
60584
| تاریخ :
2006-10-28
ادیان و فرق / جماعت و فرق / دعوت و تبلیغ

تبلیغی جماعت سے متعلق چند سوالات

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
۱۔ دعوت و تبلیغ ( جس کے بانی مولانا الیاس رحمہ اللہ ہیں) کے لیے کچھ اوقات نکالے بغیر اگر کوئی شخص جہاد کے لیے چلا جائے تو اس کو جہاد کا ثواب ملے گا یا نہیں؟
۲۔ کیا بغیر تبلیغی جماعت میں نکلے ہوئے اس دور میں ایمان کی تکمیل ممکن ہے؟
۳۔ اس دور میں تبلیغی جماعت کے ساتھ وقت لگانے کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

1۔2۔3: واضح ہو کہ مطلقاً امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے کئی ایک درجات ہیں جن میں سے بعض فرض عین اور بعض فرض کفایہ بھی ہیں، اور حسبِ مراتب انکی پابندی لازم بھی ہے، جبکہ معروف تبلیغی جماعت کے ساتھ وقت لگانا فی نفسہ جائز اور درجہ استحباب میں ہے اور احکاماتِ شرعیہ کی فکر اور پابندی شریعت کے معاملہ میں مجرب نسخہ ہے، تکمیلِ ایمان اور خروج الی الجہاد اس پر موقوف یا اس کے ساتھ لازم ملزوم نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: ﴿كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ﴾(آل عمران: 110)۔
و فی الفتاوى الهندية: ذكر الفقيه في كتاب البستان أن الأمر بالمعروف على وجوه إن كان يعلم بأكبر رأيه أنه لو أمر بالمعروف يقبلون ذلك منه و يمنعون عن المنكر فالأمر واجب عليه و لا يسعه تركه و لو علم بأكبر رأيه أنه لو أمرهم بذلك قذفوه و شتموه فتركه أفضل و كذلك لو علم أنهم يضربونه و لا يصبر على ذلك و يقع بينهم عداوة و يهيج منه القتال فتركه أفضل و لو علم أنهم لو ضربوه صبر على ذلك و لا يشكو إلى أحد فلا بأس بأن ينهى عن ذلك و هو مجاهد و لو علم أنهم لا يقبلون منه و لا يخاف منه ضربا و لا شتما فهو بالخيار و الأمر أفضل،كذا في المحيط إذا استقبله الآمر بالمعروف و خشي أن لو أقدم عليه قتل فإن أقدم عليه و قتل يكون شهيدا كذا في التتارخانية (5/ 352)۔
و فی المبسوط: و رأس المعروف الإیمان باللہ تعالیٰ فعلیٰ کل مؤمنٍ أن یکون آمراً به داعیاً إلیه اه ( ۱۰/۲)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60584کی تصدیق کریں
0     2044
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تبلیغی جماعت کے چلے اورگشت کا ثبوت اور جہاد کے متعلق ان کا موقف

    یونیکوڈ   اسکین   دعوت و تبلیغ 2
  • تبلیغی جماعت میں سال یا چار ماہ پر جانے پر اہلیہ کے ازدواجی مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   دعوت و تبلیغ 5
  • امام مسجد کو تبلیغی بیانات میں بیٹھنے پر مجبور کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   دعوت و تبلیغ 1
  • تبلیغی جماعت کے مسجد میں قیام کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • کیا مفتی تقی عثمانی اور دیگر اکابر علماء تبلیغی جماعت سے ناخوش ہیں

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کیا تبلیغی سہ روزہ اور چلہ بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • والد کی اجازت کے بغیر تبلیغی سفر کرنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغ میں نکلنے سے روکنا اور جہاد کی ترغیب دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • رائیونڈ تبلیغی اجتماع کو حج کے مشابہ قرار دے کر شرکت سے احتراز کرنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • دعوتِ اسلامی کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • اپنے غیر مسلم کنبے کو اسلام کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کیا تبلیغ والوں کا سہ روزہ، چلہ، چارماہ اور سات ماہ وغیرہ اوقات مقرر کرنا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • آیت ’’اِنْفِرُوْا خِفَافاً وَّ ثِقَالاً ‘‘کو مروّ جہ تبلیغ میں نکلنے کی ترغیب کے لۓ پڑھنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کسی کے بیوی بچوں کو دین کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • والدین کی اجازت کے بغیر اپنے مقامی شہر سے نکل کر تبلیغی سفر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت اور اس میں عورتوں کے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • تبلیغی جماعت کے بارے میں ہمارا موقف

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • نماز کے بعد فوراً اونچی آواز میں دعوت و بیان وغیرہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • والدین کا سختی سے منع کرنےکے باوجود تبلیغِی سفر پر جانا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • کیا عورتوں کا جماعت میں جانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت کے ساتھ منسلک ہونا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • نومسلم کے لئے کونسی کتب کا مطالعہ مفید رہےگا؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • جوان بیوی کو چھوڑ کر شوہر کا تبلیغی سفر پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
Related Topics متعلقه موضوعات