کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تبلیغی جماعت ساری دنیا میں دین کی محنت کر رہی ہے ، ان کے رہنے کی اصل جگہ مسجد ہی ہے، ان کا مسجدوں میں رہنا کیسا ہے؟ اسلامی شریعت کی روشنی میں اس کا کیا حکم ہے؟
جماعت کے لوگ عموماً مسافر ہوتے ہیں اور ان کا مقصد بھی لوگوں کو دین کی طرف راغب کرنا ہوتا ہے اور ایسے مسافر کے لیے مسجد میں رہنا، کھانا، پینا او رسونا شرعاً درست ہے۔
ففی الدر المختار: ويحرم فيه السؤال، ويكره الإعطاء مطلقا(الي قوله)وأكل، ونوم إلا لمعتكف وغريب اه
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله وأكل ونوم إلخ) وإذا أراد ذلك ينبغي أن ينوي الاعتكاف، فيدخل ويذكر الله تعالى بقدر ما نوى، أو يصلي ثم يفعل ما شاء فتاوى هندية اھ(1/ 661) والله أعلم بالصواب!
کیا درست قرآن دینا تبلیغ میں داخل ہےیا تبلیغ کے لئے اس راستے میں نکل کر دعوت دینا لازم ہے؟
یونیکوڈ دعوت و تبلیغ 0کیا تبلیغ والوں کا سہ روزہ، چلہ، چارماہ اور سات ماہ وغیرہ اوقات مقرر کرنا بدعت ہے؟
یونیکوڈ دعوت و تبلیغ 0آیت ’’اِنْفِرُوْا خِفَافاً وَّ ثِقَالاً ‘‘کو مروّ جہ تبلیغ میں نکلنے کی ترغیب کے لۓ پڑھنا
یونیکوڈ دعوت و تبلیغ 1تبلیغی جماعت والے اگر جہاد کی بات نہ کرے تو کیا اس جماعت میں تبلیغ کا کام کیا جاسکتا ہے؟
یونیکوڈ دعوت و تبلیغ 0