دعوت و تبلیغ

کیا تبلیغ والوں کا سہ روزہ، چلہ، چارماہ اور سات ماہ وغیرہ اوقات مقرر کرنا بدعت ہے؟

فتوی نمبر :
60155
| تاریخ :
2008-11-10
ادیان و فرق / جماعت و فرق / دعوت و تبلیغ

کیا تبلیغ والوں کا سہ روزہ، چلہ، چارماہ اور سات ماہ وغیرہ اوقات مقرر کرنا بدعت ہے؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام و علماءِ کرام درجِ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ تبلیغی حضرات جو اوقات، مثلاً سہ روزہ ، چلہ،چارماہ ،سات ماہ وغیرہ بتاتے ہیں،ان کا قرآن و حدیث میں ثبوت ہو تو رہنمائی فرمائیں ، جبکہ بریلوی حضرات یہ کہتے ہیں کہ آپ لوگ ہمیں تو منع کرتے ہیں کہ عبادات میں وقت مقرر کرنا بدعت ہے تو پھر آپ لوگوں نے کیوں اوقات مقرر کۓ ہوئے ہیں ؟تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بدعت کے متعلق مشہور حدیث مبارک میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ : ’’من أحدث فی أمرنا ھذا فھو ردّ‘‘۔ علماءِ کرام اور محدثین کے نزدیک ’’أمرنا‘‘سے مراد دین ہے ، اوربدعت کی تعریف میں بھی اکثر علماءِ امت نے ’’فی الدین‘‘ کی قید ذکر کی ہے ، اس لۓ احادیثِ مبارکہ اور علماء حضرات کی تصریحات سے یہ بات واضح اور عیاں ہوتی ہے کہ جو عمل ’’فی الدین‘‘ یعنی دین کے اندر بطورِ اضافہ و کمی بیشی کے ہو اور اسے دین قرار دیکر اور عبادات وغیرہ دینی امور کی طرح ثواب اور رضائے الٰہی کا ذریعہ سمجھ کر کیا جائے، حالانکہ شریعت میں اس کی کوئی دلیل نہ ہو ، نہ قرآن و سنت سے، نہ قیاس و اجتہاد سے ، تو یہ بدعت ہے ، اور جو نیا کام ’’للدین‘‘ ہو ، یعنی دین کے استحکام و مضبوطی اور دینی مقاصد کی تکمیل و تحصیل کے لیے ہو ، اُسے بدعتِ ممنوعہ نہیں کہاجا سکتا جیسے جمعِ قرآن کا مسئلہ ، کتب حدیث اور ان کی شروحات لکھنا ، اسی طرح احکامِ فقہ کو مدوّن کرنا اور مذاہبِ اربعہ کی تعیین اور مدارس و مکاتب اور خانقاہیں بنانا ، ان تمام امور کو بدعت کہنا درست نہیں۔
اسی طرح دعوت و تبلیغ کے لیے بزرگانِ دین نے جو اوقات مقرر کۓ ہیں ، وہ بھی ’’للدین‘‘ ہیں ، یعنی دین کے ایک اہم شعبہ أمر بالمعروف و نہی عن المنکر ،اور دعوت کی تعیین کی گئی ہے ، اور قرآن و حدیث میں دعوت و تبلیغ اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی جو بار بار تاکید آئی ہے ،وہ کسی سے مخفی نہیں ،سہ روزہ،چلہ، اورچارماہ وغیرہ محض لوگوں کی سہولت و آسانی کی خاطر مقرر کۓ گئے ہیں، ورنہ یہ نہ تو اصلاً مقصود ہیں،اور نہ ہی صرف ان اوقات کو عبادت اور ثواب کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، بلکہ اصل مقصود اشاعتِ دین ، دعوتِ دین ، اپنی اصلاح اور پوری امت کی اصلاح کرنا ، اور اسی کی مشق کرناہے ، اس لیے اسے بدعت کہنا غلط اور دین سے ناواقفیت پر مبنی ہے، اور بریلویوں کا اس پر معترض ہونا ، یا اس طرزِ عمل کو اپنی بدعات کیلۓ دلیل قرار دینا بےجا اور عذرِ لنگ کے مترادف ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح : عن عائشة رضي الله عنها ، قالت : قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: ( «من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد» ) متفق عليه(1/ 221)۔
و فی مرقاة المفاتيح : قال القاضي : المعنى من أحدث في الإسلام رأيا لم يكن له من الكتاب و السنة سند ظاهر أو خفي ملفوظ أو مستنبط فهو مردود عليه ، قيل : في وصف الأمر بهذا إشارة إلى أن أمر الإسلام كمل و انتهى و شاع و ظهر ظهور المحسوس بحيث لا يخفى على كل ذي بصر و بصيرة اھ(1/ 222)۔
و فی فيض الباري على صحيح البخاري : عَنْ أَبِى وَائِلٍ قَالَ كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُذَكِّرُ النَّاسَ فِى كُلِّ خَمِيسٍ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَوَدِدْتُ أَنَّكَ ذَكَّرْتَنَا كُلَّ يَوْمٍ . قَالَ أَمَا إِنَّهُ يَمْنَعُنِى مِنْ ذَلِكَ أَنِّى أَكْرَهُ أَنْ أُمِلَّكُمْ، وَ إِنِّى أَتَخَوَّلُكُمْ بِالْمَوْعِظَةِ كَمَا كَانَ النَّبِىُّ - صلى الله عليه وسلم - يَتَخَوَّلُنَا بِهَا ، مَخَافَةَ السَّآمَةِ عَلَيْنَا .(الی قوله) يريد أن مثل هذه التعينات لا تُعَدُّ بِدعةً، والبدعة عندي ما لا تكون مستندةً إلى الشرع ، و تكون ملتبسةً بالدين ، و لذا يقال إن الرسوم التي جرت في المصائب بدعة دون التي في مواضع السرور ، كالأنكحة و غيرها فإن الأولى تُعَد كأنّها من الدين فتلتبس به بخلاف الثانية اھ(1/ 252)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60155کی تصدیق کریں
0     1612
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تبلیغی جماعت کے چلے اورگشت کا ثبوت اور جہاد کے متعلق ان کا موقف

    یونیکوڈ   اسکین   دعوت و تبلیغ 2
  • تبلیغی جماعت میں سال یا چار ماہ پر جانے پر اہلیہ کے ازدواجی مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   دعوت و تبلیغ 5
  • امام مسجد کو تبلیغی بیانات میں بیٹھنے پر مجبور کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   دعوت و تبلیغ 1
  • تبلیغی جماعت کے مسجد میں قیام کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • کیا مفتی تقی عثمانی اور دیگر اکابر علماء تبلیغی جماعت سے ناخوش ہیں

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کیا تبلیغی سہ روزہ اور چلہ بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • والد کی اجازت کے بغیر تبلیغی سفر کرنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغ میں نکلنے سے روکنا اور جہاد کی ترغیب دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • رائیونڈ تبلیغی اجتماع کو حج کے مشابہ قرار دے کر شرکت سے احتراز کرنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • دعوتِ اسلامی کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • اپنے غیر مسلم کنبے کو اسلام کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کیا تبلیغ والوں کا سہ روزہ، چلہ، چارماہ اور سات ماہ وغیرہ اوقات مقرر کرنا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • آیت ’’اِنْفِرُوْا خِفَافاً وَّ ثِقَالاً ‘‘کو مروّ جہ تبلیغ میں نکلنے کی ترغیب کے لۓ پڑھنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کسی کے بیوی بچوں کو دین کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • والدین کی اجازت کے بغیر اپنے مقامی شہر سے نکل کر تبلیغی سفر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت اور اس میں عورتوں کے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • تبلیغی جماعت کے بارے میں ہمارا موقف

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • نماز کے بعد فوراً اونچی آواز میں دعوت و بیان وغیرہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • والدین کا سختی سے منع کرنےکے باوجود تبلیغِی سفر پر جانا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • کیا عورتوں کا جماعت میں جانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت کے ساتھ منسلک ہونا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • نومسلم کے لئے کونسی کتب کا مطالعہ مفید رہےگا؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • جوان بیوی کو چھوڑ کر شوہر کا تبلیغی سفر پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
Related Topics متعلقه موضوعات