دعوت و تبلیغ

تبلیغی جماعت اور اس میں عورتوں کے نکلنے کا حکم

فتوی نمبر :
60209
| تاریخ :
2008-06-17
ادیان و فرق / جماعت و فرق / دعوت و تبلیغ

تبلیغی جماعت اور اس میں عورتوں کے نکلنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام ان مسائل کے بارے میں کہ :
۱۔ تبلیغ کے نام سے جو محنت شروع ہے، یہ درست ہے؟ یہ کس نے اور کیوں شروع کیا؟
۲۔ عورت کے لیے اس قسم کی تبلیغ میں جانا درست ہے یا نہیں؟ مہربانی فرما کر ان سوالات کے جوابات عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ نفسِ تبلیغ کا کام تو حضور علیہ السلام بلکہ حضرت آدم علیہ السلام کے زمانۂ مبارک سے شروع ہے ، اور اس کی غرض لوگوں کو صحیح عقائد و نظریات اور اللہ تعالیٰ کے احکام پر عمل کے لیے آمادہ اور تیار کرنا ہے، جبکہ اس مخصوص طرز پر تبلیغ کی ابتداء حضرت مولانا الیاس رحمہ اللہ نے دیگر اکابر علماء کے مشورہ سے فرمائی تھی، اور اس کا بھی یہی مقصد ہے کہ اللہ کے بندوں کو اللہ کے دین پر اُبھارا جائے اور اس کام و غرض کی درستگی میں کوئی شبہ نہیں۔
۲۔ واضح ہو کہ دین سیکھنے کی ضرورت جس طرح مردوں کو ہے اس سے کہیں زیادہ مستورات کو بھی ہے، کیونکہ انہی کی گود بچے کے لیے اول تربیت گاہ کا کام سر انجام دیکر اس کے متقی و پرہیزگار یا فاسق و فاجر ہونے تک اثرانداز ہوتی ہے، لہٰذا مستورات کو مکمل پردۂ شرعی کا لحاظ رکھتے ہوئے اپنے محرم کے ساتھ جانا، بلاشبہ جائز اور درست ہے۔
تاہم یہ بات ملحوظ رہے کہ عورتوں کے لیے تبلیغ میں نکل کر ہی دین سیکھنا فرض یا واجب نہیں، بلکہ مستحب ہے، البتہ آج کل فتنہ کا دور ہے اور بے دینی عام ہے اور اس کا سیلاب بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے، اس لیے اگر مستورات مندرجہ ذیل شرائط کی پابندی کرتے ہوئے گاہ بگاہ تبلیغ کے لیے نکلیں تو اس کی گنجائش ہے ، اگر ان شرائط کی رعایت نہ کریں تو ان کے لیے جماعت میں نکلنا جائز نہیں اور وہ شرائط یہ ہیں :
۱۔ عورت کے سرپرست یا شوہر کی اجازت ہو ۔
۲۔ اگر سفرِ شرعی پر جانا ہے، تو محرم یا شوہر کا ساتھ ہونا لازم ہے۔
۳۔ کسی فتنہ کا اندیشہ نہ ہو۔
۴۔ زینت یا بناؤ سنگار کر کے یا مہکنے والی خوشبو لگا کر نہ نکلیں۔
۵۔ عورتیں جس گھر میں ٹھہریں، وہاں پردہ کا مکمل انتظام ہو اور غیر محرم مردوں کا وہاں کوئی عمل دخل نہ ہو۔
۶۔ دورانِ تعلیم عورتوں کی آواز غیر محرم مرد نہ سنیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی تفسیر القرطبی : { و إذا سألتموهن متاعا فاسألوهن من وراء حجاب } و اختلف في المتاع فقيل : ما يتمتع به من العواري و قيل فتوى و قيل صحف القران و الصواب أنه عام في جميع ما يمكن أن يطلب من المواعين و سائر المرافق للدين والد نيا
التاسعة : في هذه الاية دليل على أن الله تعالى أذن في مسألتهن من وراء حجاب في حاجة تعرض أو مسألة يستفتين فيها و يدخل في ذلك جميع النساء بالمعنى و بما تضمنته أصول الشريعة من أن المرأة كلها عورة بدنها و صوتها كما تقدم فلا يجوز كشف ذلك إلا لحاجة كالشهادة عليها أو داء يكون ببدنها أو سؤالها عما يعرض و تعين عندها
(14/227)۔
و في صحيح ابن حبان : حدثنا المعتمر بن سليمان قال : سمعت أبي يحدث عن قتادة عن أبي الأحوص عن عبد الله عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : ( المرأة عورة و إنها إذا خرجت استشرفها الشيطان و إنها لا تكون إلى وجه الله أقرب منها في قعر بيتها ) اھ(12/ 412)۔
و فی الدر المختار: (و تمنع) المرأة الشابة (من كشف الوجه بين رجال) لا لأنه عورة بل (لخوف الفتنة) كمسه و إن أمن الشهوة لأنه أغلظ ، و لذا ثبت به حرمة المصاهرة كما يأتي اھ
و فی رد المحتار : تحت (قوله على الراجح) عبارة البحر عن الحلية أنه الأشبه . و في النهر و هو الذي ينبغي اعتماده. و مقابله ما في النوازل : نغمة المرأة عورة ، و تعلمها القرآن من المرأة أحب. قال - عليه الصلاة والسلام - «التسبيح للرجال، و التصفيق للنساء» فلا يحسن أن يسمعها الرجل. اهـ. و في الكافي : و لا تلبي جهرا لأن صوتها عورة ، (الی قوله) (قوله و تمنع المرأة إلخ) أي تنهى عنه و إن لم يكن عورة (قوله بل لخوف الفتنة) أي الفجور بها قاموس أو الشهوة. و المعنى تمنع من الكشف لخوف أن يرى الرجال وجهها فتقع الفتنة لأنه مع الكشف قد يقع النظر إليها بشهوة اھ(1/406)۔
و فی البحر الرائق : فإن أرادت أن تخرج إلى مجلس العلم بغير رضا الزوج ليس لها ذلك فإن وقعت لها نازلة إن سأل الزوج من العالم أو أخبرها بذلك لا يسعها الخروج و إن امتنع من السؤال يسعها من غير رضا الزوج و إن لم تقع لها نازلة لكن أرادت أن تخرج إلى مجلس العلم لتتعلم مسألة من مسائل الوضوء و الصلاة فإن كان الزوج يحفظ المسائل و يذكر عندها فله أن يمنعها و إن كان لا يحفظ فالأولى أن يأذن لها أحيانا و إن لم يأذن فلا شيء عليه ولا يسعها الخروج ما لم يقع لها نازلة الخ(ج 4 ص 212)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60209کی تصدیق کریں
1     2719
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تبلیغی جماعت کے چلے اورگشت کا ثبوت اور جہاد کے متعلق ان کا موقف

    یونیکوڈ   اسکین   دعوت و تبلیغ 2
  • تبلیغی جماعت میں سال یا چار ماہ پر جانے پر اہلیہ کے ازدواجی مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   دعوت و تبلیغ 5
  • امام مسجد کو تبلیغی بیانات میں بیٹھنے پر مجبور کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   دعوت و تبلیغ 1
  • تبلیغی جماعت کے مسجد میں قیام کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • کیا مفتی تقی عثمانی اور دیگر اکابر علماء تبلیغی جماعت سے ناخوش ہیں

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کیا تبلیغی سہ روزہ اور چلہ بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • والد کی اجازت کے بغیر تبلیغی سفر کرنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغ میں نکلنے سے روکنا اور جہاد کی ترغیب دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • رائیونڈ تبلیغی اجتماع کو حج کے مشابہ قرار دے کر شرکت سے احتراز کرنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • دعوتِ اسلامی کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • اپنے غیر مسلم کنبے کو اسلام کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کیا تبلیغ والوں کا سہ روزہ، چلہ، چارماہ اور سات ماہ وغیرہ اوقات مقرر کرنا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • آیت ’’اِنْفِرُوْا خِفَافاً وَّ ثِقَالاً ‘‘کو مروّ جہ تبلیغ میں نکلنے کی ترغیب کے لۓ پڑھنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کسی کے بیوی بچوں کو دین کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • والدین کی اجازت کے بغیر اپنے مقامی شہر سے نکل کر تبلیغی سفر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت اور اس میں عورتوں کے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • تبلیغی جماعت کے بارے میں ہمارا موقف

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • نماز کے بعد فوراً اونچی آواز میں دعوت و بیان وغیرہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • والدین کا سختی سے منع کرنےکے باوجود تبلیغِی سفر پر جانا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • کیا عورتوں کا جماعت میں جانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت کے ساتھ منسلک ہونا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • نومسلم کے لئے کونسی کتب کا مطالعہ مفید رہےگا؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • جوان بیوی کو چھوڑ کر شوہر کا تبلیغی سفر پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
Related Topics متعلقه موضوعات