جمعہ

جمعہ کی شرائط کی تحقیق کے لۓ علاقائی مستند علماء کی طرف رجوع کرنا

فتوی نمبر :
36751
| تاریخ :
2019-02-11
عبادات / نماز / جمعہ

جمعہ کی شرائط کی تحقیق کے لۓ علاقائی مستند علماء کی طرف رجوع کرنا

السلام علیکم ، محترم مفتی صاحب! ہمارے گاؤں کے مدرسے میں بہت عرصے سے نمازِ جمعہ ہوتا ہے ، ۲۰۰۹ کے فوجی آپریشن سے پہلے مدرسہ ایک منظم طریقے سے چلتا تھا ، لیکن آپریشن کے بعد مستقل امام نہیں تھا ، گاؤں کے حفاظ نماز پڑھاتے تھے ، ۲۰۱۸ میں مدرسے کو دوبارہ شروع کیا ، اب جو امام ہے اس سے بعض لوگ ناراض ہیں ، اور لوگوں نے ایک اور مسجد میں نمازِ جمعہ شروع کیا ہے، آیا ۳۰۰۰ نفوس کی آبادی (جس میں مسافر و خواتین ، بچے شامل ہیں) میں دو مسجد میں نمازِ جمعہ پڑھنا صحیح ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اصل یہ ہے کہ گاؤں میں جمعہ صحیح نہیں اور شہر و قصبات میں صحیح ہے ، قصبہ کی تعریف ہمارے عرف میں یہ ہے کہ آبادی چار ہزار کے قریب یا اس سے زیادہ ہو اور ایسا بازار موجود ہو جس میں دکانیں ، چالیس ، پچاس متصل ہوں ، اور بازار روزانہ لگتا ہو ، اور بازار میں ضروریاتِ روزمرّہ کی ملتی ہوں ، مثلاً جوتہ کی دوکان، کپڑے کی، عطّارکی، بزّاز کی بھی، غلّہ کی بھی، اور دودھ کی بھی ، اور وہاں ڈاکٹر یا حکیم بھی ہو ، معمار و مستری بھی ہوں ، وغیرہ وغیرہ اور وہاں ڈاک خانہ بھی ہو اور پولیس کا تھانہ یا چوکی بھی ہو اور اس میں مختلف محلے مختلف ناموں سے موسوم ہوں ، پس جس بستی میں یہ شرائط موجود ہوں گی وہاں جمعہ صحیح ہوگا ،ورنہ صحیح نہ ہوگا۔
لہٰذا سائل کو چاہیۓ کہ علاقۂ مذکور یا قرب و جوار کے علماءِ کرام سے رجوع کرکے مذکور گاؤں میں شرائطِ جمعہ پائے جانے کی تصدیق کروائے، اس کے بعد اگر علماءِ کرام کی تصدیق سے یہ معلوم ہو کہ وہاں جمعہ کی شرائط پائی جاتی ہیں تو متعدد جگہوں میں بھی نمازِ جمعہ کی ادائیگی درست ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

فی حاشية ابن عابدين : عن أبي حنيفة أنه بلدة كبيرة فيها سكك و أسواق و لها رساتيق و فيها وال يقدر على إنصاف المظلوم من الظالم بحشمته و علمه أو علم غيره يرجع الناس إليه فيما يقع من الحوادث و هذا هو الأصح اهـ(2/ 137)۔
و فیه أیضاً : و عبارة القهستاني تقع فرضا في القصبات و القرى الكبيرة التي فيها أسواق اھ (2/ 138)۔
و فی الفتاوى الهندية : و كما يجوز أداء الجمعة في المصر يجوز أداؤها في فناء المصر و هو الموضع المعد لمصالح المصر متصلا بالمصر و من كان مقيما بموضع بينه و بين المصر فرجة من المزارع و المراعي نحو القلع ببخارى لا جمعة على أهل ذلك الموضع و إن كان النداء يبلغهم و الغلوة و الميل و الأميال ليس بشيء هكذا في الخلاصة . (1/ 145)۔
و فی حاشية ابن عابدين : (قوله على المذهب) فقد ذكر الإمام السرخسي أن الصحيح من مذهب أبي حنيفة جواز إقامتها في مصر واحد في مسجدين و أكثر ، به نأخذ لإطلاق «لا جمعة إلا في مصر» شرط المصر فقط ، و بما ذكرنا اندفع ما في البدائع من أن ظاهر الرواية جوازها في موضعين لا في أكثر و عليه الاعتماد اهـ فإن المذهب الجواز مطلقا بحر اھ (2/ 145)۔
و فی الفتاوى الهندية : و تؤدى الجمعة في مصر واحد في مواضع كثيرة و هو قول أبي حنيفة و محمد - رحمهما الله تعالى - و هو الأصح و ذكر الإمام السرخسي أنه الصحيح من مذهب أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - و به نأخذ ، هكذا في البحر الرائق . (1/ 145)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
یاسر حسین ظاہر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 36751کی تصدیق کریں
0     682
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات