جمعہ

گاؤں میں جمعہ کی نماز کاحکم

فتوی نمبر :
39050
| تاریخ :
2020-01-13
عبادات / نماز / جمعہ

گاؤں میں جمعہ کی نماز کاحکم

محترم مفتی صاحب اس بارےرہنمائی فرمادیں کہ ایک گاؤں کی مسجد میں تقریباً 22-24سال پہلے باقی گاؤں کی دیکھا دیکھی نماز جمعہ ادا ہوتی رہی بعد میں کسی وجہ سے موجودہ امام صاحب نے امامت چھوڑ دی بعد میں آنے والے امام نے عیدین کی نماز تو جاری رکھی مگر نماز ِ جمعہ کی بجائے نماز ظہر ادا کرنے لگے، 4 سال بعد دوبارہ پہلے والے امام صاحب مصلیٰ امامت پر فائز ہوئے (جو دیوبندی مسلک رکھتے ہیں) انہوں نے دوبارہ جمعہ کی نماز شروع نہیں کرائی، اب نمازی حضرات اور گاؤں والے امام صاحب کو جمعہ کےلئےمجبور کررہے ہیں کہ ساتھ والے گاؤں میں بھی جمعہ ہوتا ہے آپ بھی پڑھائیں ,دلیل یہ دیتے ہیں کہ پہلے بھی تو پڑھاتے تھے تو اب امام صاحب کا رد عمل کیا ہونا چاہئیے، رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عندالاحناف اصل یہ ہے کہ گاؤں میں جمعہ صحیح نہیں، اور شہر یا شہرکے مضافات اور بڑے قصبات میں صحیح ہے، قصبہ کی تعریف ہمارے عُرف میں یہ ہے کہ جہاں کی آبادی تین،چار ہزار کے قریب یا اس سے بھی زیادہ ہو اور ایسا بازار موجود ہو جس میں دکانیں چالیس پچاس متصل ہوں، اور بازار روزانہ لگتا ہو، اور اس بازار میں ضروریاتِ روز مرہ ملتی ہوں، مثلاً جوتے کی دکان ہو، کپڑے کی بھی، عطار کی بھی، بزاز کی بھی، غلہ کی دکان، اور دودھ گھی وغیرہ کی بھی دکانیں ہوں، اور وہاں ڈاکٹر یا حکیم بھی ہو، معمار اور مستری بھی ہو، وغیرہ وغیرہ اور ڈاکخانہ بھی ہو، اور پولیس کا تھانہ چوکی بھی ہو اور اس میں مختلف محلے مختلف ناموں سے مشہور ہوں، پس جس بستی میں یہ شرائط موجود ہونگی وہاں جمعہ صحیح ہوگا، ورنہ نہیں، لہذا مذکور گاؤں میں اگر مذکور شرائط نہ پائی جاتی ہوں، تو اس میں نہ پہلے جمعہ جائز تھا، نہ اب جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهنديه: (ولأدائها شرائط في غير المصلي) . منها المصر هكذا في الكافي، والمصر في ظاهر الرواية الموضع الذي يكون فيه مفت وقاض يقيم الحدود وينفذ الأحكام وبلغت أبنيته أبنية منى هكذا في الظهيرية وفتاوى قاضي خان (ج 1 ص (145)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39050کی تصدیق کریں
0     912
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات