کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام سیرت النبیﷺ کے جلسہ کے لئےجمع ہونے کے متعلق؟ کیا یہ جائز ہے؟ کیا مسجد کمیٹی اس کا انتظام کرے؟ جلسے کے بعد کھانے پینے کا انتظام صحیح ہے؟ کیا ہم اس طرح کا جلسہ مسجد میں کرسکتے ہیں اور اس کے لئےعام دعوت دے سکتے ہیں؟
نبی کریمﷺ کی سیرت بیان کرنے کے لئے جلسے کا انعقاد اور اس سلسلہ میں لوگوں کو شرکت کی دعوتِ عام دینا اگرچہ اس کا اہتمام مسجد کے اندر ہی ہو , بلا شبہ جائز اور باعثِ ثواب ہے اور اگر چندہ دینے والوں کی طرف سے اس قسم کےپروگراموں میں صرف کی اجازت ہو تو مسجد انتظامیہ بھی اس کا اہتمام کرسکتی ہے مگر کھانے کا پروگرام اگر مسجد سے ہٹ کر کیا جائے تو یہ بہتر ہے۔
فی الدر المختار: التذکیر علی المنابر للوعظ والاتعاظ سنة الانبیاء والمرسلین ولریاسة ومال وقبول عامة من ضلالة الیهود والنّصاری. (۶/ ۴۲۱)
وفی الدر المختار: ویحرم فیه السؤال وأکل، ونوم الا لمعتکف وغریب وکذا کل مؤذ ولو بلسانه. (۱/ ۶۶۱)-
جشن عید میلاد النبی ﷺ منانا نا جائز ہے تو صد سالہ جشنِ دیوبند منانا کیوں جائز ہے
یونیکوڈ عرس و میلاد 0