عرس و میلاد

منی کی راتوں میں عورتوں کا میلاد پڑھنا

فتوی نمبر :
57277
| تاریخ :
2020-10-26
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / عرس و میلاد

منی کی راتوں میں عورتوں کا میلاد پڑھنا

حج کے دوران منی کی راتوں میں کچھ خواتین محفل میلاد منعقد کرواتی تھیں ، جس میں حمدوثنا کے بعد نعتیں پڑھتی تھیں ، آس پاس کے خیموں سے خواتین کو اس میلاد میں آنے کی دعوت بھی دیتیں تھیں ،اور درمیان درمیان میں وعظ بھی ہوتا تھا ، واضح رہے کہ اس محفل میں نا کوئی شرعی مسائل بیان ہوتے تھے اور نا ہی یہ پروگرام کرنے والی خواتین عالمہ تھیں ،ان کے نزدیک اس طرح کرنے سے ثواب ملتا ہے ، سوال میرا یہ ہے کہ کیا انکا یہ طرز عمل جائز اور درست ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شرعی حدود میں رہ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر دورد پڑھنا اور آپ کی مدح بیان کرنا بلاشبہ باعث اجروثواب عمل ہے، لیکن شریعت مطہرہ میں اس عمل کے لیے باقاعدہ اجتماع کا انعقاد کرنا اور لوگوں کو بلانا، خاص طورپر خواتین کا اس قدر بلند آواز سے نعتیہ کلام پڑھنا جس سے ان کا آواز مردوں کے مجمع میں سنا جائے خلاف شریعت اور بدعت پر مشتمل ایک ناجائز عمل ہے، جس پر ثواب کی امیدرکھنے کے بجائے حکم شرعی کی مخالفت کرنے کی وجہ سے ایسے لوگ عذاب کے مستحق بنتے ہیں، اس لیے خواہ منی کی راتیں ہو،یا دیگر عام اوقات ہوں، اس میں خواتین کے لیے محفل میلاد منعقدکرنا اوراس کے لیے باقاعدہ خواتین کو جمع کرنا بدعت ہونے کی وجہ سے شرعاجائز نہیں، جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المدخل لعلامہ ابن الحاج:
’’فصل في المولد: ومن جملۃ ما أحد ثوہ من البدع مع اعتقادہم أن ذٰلک من أکبر العبادات وإظہار الشعائر ما یفعلونہٗ فی شہر ربیع الأول من المولد وقد احتوٰی ذٰلک علی بدع ومحرمات جملۃ ، فمن ذٰلک استعمالہم المغاني ۔‘‘ (المدخل، ج:۲،ص:۳)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 57277کی تصدیق کریں
0     1060
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عرس اور میلاد منانے اور کونڈوں اور مرنے کے بعد قل شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   عرس و میلاد 0
  • میلاد، نیاز، چہلم،کونڈے اور قادیانی کے گھر کے کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • بارہ ربیع الاول کے دن چندہ کر کے ثواب کی نیت سے کچھ پکا کر صدقہ کرنا

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 2
  • عید میلادالنبی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • منی کی راتوں میں عورتوں کا میلاد پڑھنا

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • عید میلاد النبی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 1
  • عید میلاد النبی کی اسلام میں کیا حقیقت ہے؟

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • عید میلاد النبی منانے کا حکم

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • جشن عید میلاد النبی ﷺ منانا نا جائز ہے تو صد سالہ جشنِ دیوبند منانا کیوں جائز ہے

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • بارہ ربیع الأول کو حلوہ پکانا اور غریبوں میں تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • عرس منانے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   عرس و میلاد 0
  • نبی کریمﷺ کی سیرت بیان کرنے کے لئےجلسہ منعقد کر نے کا حکم

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • عید میلاد النبی منا نے کا حکم

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • چہلم کا حکم

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • محفلِ میلاد کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • کیاعرس منانا اور اس میں شرکت کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • میلاد کاکھانا کھانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • میلاد منانا اور تاریخ وفات کی تحقیق

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • میلاد منانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • برتھ ڈے کیک بناکر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • عید میلاد النبیﷺ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   عرس و میلاد 1
  • میلاد منانے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
Related Topics متعلقه موضوعات