عرس و میلاد

میلاد کاکھانا کھانا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
47807
| تاریخ :
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / عرس و میلاد

میلاد کاکھانا کھانا کیسا ہے؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام کہ عید میلاد پر گائے کی قربانی کا گوشت کھانا جائز ہے ؟ اور دوسرے کھانے جو لوگ پکاکر محلے میں بھیجتے ہیں ان کا کھانا درست ہے یا ناجائز ؟ وضاحت فرمائیں - جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بارہ ربیع الاول کو عید میلاد کہنا شرعی اعتبار سے درست نہیں کیونکہ مسلمانوں کو فقط دو عیدیں ملی ہیں عید الفطر اور عید الاضحیٰ، بارہ ربیع الاول (عید میلاد) کو مستقل طور پر قربانی کرنا اور اُسے دین کا کام سمجھ کر اس پر ثواب کی امید رکھنا بھی جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے، البتہ اگر کسی کےہاں بقرہ عید پر ہونےو الی قربانی کا گوشت رکھا ہوا ہو تو جس طرح دوسرے ایام میں اس کو کھایا جاسکتاہے اسی طرح بارہ ربیع الا (عید میلا) کو بھی اس کے کھانے میں کوئی حرج نہیں اسی طرح عام دنوں کی طرح اگر کسی نے اس دن کھانا بناکر بھیج دیا تو وہ حرام نہیں اس کو کھایا جاسکتاہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی مشکاة المصابیح: عن عائشة رضی اللہ عنها قالت: قال رسول اللہﷺ: ’’من احدث فی امرنا هذا ما لیس منه فهو رد‘‘ اھ (ص: ۲۷)-
وفی رد المحتار: اذا تردد الحکم بین سنة وبدعة کان ترك السنة راجحا علی فعل البدعة. اھ (۱/ ۶۴۲)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 47807کی تصدیق کریں
0     732
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عرس اور میلاد منانے اور کونڈوں اور مرنے کے بعد قل شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   عرس و میلاد 0
  • میلاد، نیاز، چہلم،کونڈے اور قادیانی کے گھر کے کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • بارہ ربیع الاول کے دن چندہ کر کے ثواب کی نیت سے کچھ پکا کر صدقہ کرنا

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 2
  • عید میلادالنبی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • منی کی راتوں میں عورتوں کا میلاد پڑھنا

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • عید میلاد النبی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 1
  • عید میلاد النبی کی اسلام میں کیا حقیقت ہے؟

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • عید میلاد النبی منانے کا حکم

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • جشن عید میلاد النبی ﷺ منانا نا جائز ہے تو صد سالہ جشنِ دیوبند منانا کیوں جائز ہے

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • بارہ ربیع الأول کو حلوہ پکانا اور غریبوں میں تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • عرس منانے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   عرس و میلاد 0
  • نبی کریمﷺ کی سیرت بیان کرنے کے لئےجلسہ منعقد کر نے کا حکم

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • عید میلاد النبی منا نے کا حکم

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • چہلم کا حکم

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • محفلِ میلاد کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • کیاعرس منانا اور اس میں شرکت کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • میلاد کاکھانا کھانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • میلاد منانا اور تاریخ وفات کی تحقیق

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • میلاد منانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • برتھ ڈے کیک بناکر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • عید میلاد النبیﷺ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   عرس و میلاد 1
  • میلاد منانے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
Related Topics متعلقه موضوعات