جمعہ

دیہات میں جمعہ کی نماز ادا کرنےکا حکم

فتوی نمبر :
46936
| تاریخ :
عبادات / نماز / جمعہ

دیہات میں جمعہ کی نماز ادا کرنےکا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم مفتی صاحب ہمیں نماز جمعہ سے متعلق رہنمائی کی ضرورت ہے،میری ملازمت آئل،گیس کی کمپنی میں ہے،جس کا ایک پلانٹ صوبہ سندھ کے صحرائی علاقہ میں لگا ہوا ہے،جس میں 100 سے 150 ملازم رہتے ہیں،یہاں سے قریبی آبادی کم وبیش 8 کلو میٹر دور ہے،وہاں آبادی میں ایک مسجد ہے جس کے اردگرد 7/8 گھر ہیں،ایک زرعی ادویات کی اور ایک کریانہ کی دوکان ہے،ہمارے کچھ ساتھی کمپنی کی گاڑی لے کر وہاں جمعہ پڑھنے جاتے ہیں،لیکن کچھ ساتھی کہتے ہیں کہ فاصلے کی وجہ سے ہم پر جمعہ فرض نہیں ہے،ہمارے جو سرکاری امام صاحب ہیں وہ بھی ہمارے ساتھ ظہر ادا کرتے ہیں،بیان کردہ حالات اور فاصلے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے کیمپ میں ظہر کی نماز باجماعت ادا کرنی چاہئیے ،یا جمعہ کی نماز پر جانے کی کوشش کرنی چاہئیے ؟ اور جو ساتھی جمعہ کی نماز ادا کرتے ہیں،ان کا جمعہ ہوجاتا ہے یا انہیں دوبارہ ظہر کی نماز ادا کرنی چاہئیے ؟ برائے مہربانی شریعت کے احکامات کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔جزاک اللہ !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور پلانٹ چونکہ نہ شہر میں واقع ہے اور نہ ہی قصبہ میں اورجہاں جمعہ کی نماز کی ادائیگی ہورہی ہے،وہ بھی مذکور مقام سے کافی فاصلہ پر واقع ہے،لہذا سائل اور اس کے ساتھ کام کرنے والے دیگر ملازمین پر جمعہ کی نماز لازم نہیں ،بلکہ ان پر جمعہ کے دن بھی ظہر کی نماز ادا کرنا لازم ہوگا،جبکہ سائل نے سوال میں مذکور آبادی کی جو تفصیل ذکر کی ہے جوکہ سات آٹھ گھرانوں پر مشتمل ہےجوکہ شہر یا قصبہ کے حکم میں داخل نہیں،لیکن مذکور آبادی اگر کسی شہر کے مضافات میں واقع ہو،جس کی وجہ سے وہاں جمعہ کی ادائیگی ہورہی ہوتو ایسی صورت میں سائل کے جن ساتھیوں نے وہاں جمعہ کی نماز ادا کی ہے،ان کی نماز ادا ہوچکی ہے،ان کے ذمہ ظہر کی نماز کا اعادہ لازم نہیں تاہم اگر سوال کی نوعیت کچھ اور ہوتو اس کی مکمل تفصیل لکھنے کے بعد حکم ِشرعی معلوم کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار: (ويشترط لصحتها) سبعة أشياء:
الأول: (المصر وهو ما لا يسع أكبر مساجده أهله المكلفين بها) وعليه فتوى أكثر الفقهاء مجتبى لظهور التواني في الأحكام وظاهر المذهب أنه كل موضع له أمير وقاض يقدر على إقامة الحدود كما حررناه فيما علقناه على الملتقى.(2/ 137)۔
وفی رد المحتار: عن أبي حنيفة أنه بلدة كبيرة فيها سكك وأسواق ولها رساتيق وفيها وال يقدر على إنصاف المظلوم من الظالم بحشمته وعلمه أو علم غيره يرجع الناس إليه فيما يقع من الحوادث وهذا هو الأصح اهـ (2/ 137)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46936کی تصدیق کریں
0     621
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات