مصارف زکوۃ و صدقات

کسی سے قرضہ مانگا لیکن اس نے زکوٰۃ دی تو اس کے استعمال کا حکم

فتوی نمبر :
48339
| تاریخ :
2021-12-01
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

کسی سے قرضہ مانگا لیکن اس نے زکوٰۃ دی تو اس کے استعمال کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ عظام اس بارے میں کہ بندہ نے ایک شخص سے قرضہ مانگا اس نے کہا کہ یہ زکوٰۃ کی رقم میں آپ کو دیتا ہوں تو کیا یہ زکوٰۃ میرے لئے جائز ہے جبکہ میری ملکیت میں ایک گھر اور ایک ٹیکسی اور روزانہ کی محنت 250 روپے ہے اور میں نے گھر بنانے کیلئے کسی سے 60 ہزار قرضہ بھی لیا ہے جس کی ادائیگی ابھی تک ممکن نہیں ہوئی تو کیا میرے لئے زکوٰۃ کا لینا جائز ہے؟
نوٹ: میرے چھ بچے ہیں ان میں صرف ایک بچہ کماتا ہے جو تقریباً ماہانہ چھ ہزار کے لگ بھگ ہے اور میری کمائی بھی روزانہ کے حساب سے 250 روپے تک ہوتی ہے جس سے گھر کے تمام اخراجات پورے کرتا ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر سائل سید نہ ہو اور صورتِ مسئولہ کا بیان بھی حقیقت پر مبنی ہو تو اس کیلئے زکوٰۃ کی مد سے معاونت لینا شرعاً بھی جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر: مصرف الزکاة والعشر ھو فقیر وھو من لہ أدنی شیٔ) أی دون نصاب أو قدر نصاب غیر نام مستغرق فی الحاجة. اھـ (ج۲، ص۳۳۹)
وفی الھندیة: الباب السابع فی المصارف: منھا الفقیر وھو من لہ ادنی شیٔ وھو ما دون النصاب أو قدر نصاب غیر نام وھو مستغرق فی الحاجة فلا یخرجہ عن الفقر ملک نصب کثیرة إذا کانت مستغرقة بالحاجة کذا فی فتح القدیر. اھـ (ج۱، ص۱۸۷) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ہدایت اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 48339کی تصدیق کریں
0     572
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات