نکاح

دیوبندی کا نکاح بریلوی لڑکی سےکرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
5704
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

دیوبندی کا نکاح بریلوی لڑکی سےکرنا کیسا ہے؟

السلام علیکم! ہم اہلسنت و الجماعت دیوبندی فرقہ کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں، میرے چھوٹے بھائی کو کسی بریلوی لڑکی سے پیار ہو گیا ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے، لیکن ہمارے گھر والے اُن کے غلط عقیدہ کی وجہ سے نہیں مان رہے جیسا کہ اُن کا عقیدہ حاضر ناظر کا ۔ بہر حال آپ اُن کے عقیدہ کے بارے میں مجھ سے بہتر جانتے ہیں اس حالت میں میں کیا کروں کیا یہ بہتر ہے کہ میرا بھائی اُس بریلوی لڑکی سے شادی کرے ؟ جلد از جلد جواب دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عام بریلوی لڑکیاں نہ تو مشرکانہ عقائد و نظریات کی حامل ہوتی ہیں اور نہ ہی ان عقائد میں متشددہ، اس لیے اُن کے ساتھ ازدواجی حیثیت اختیار کرنے میں شرعا کوئی حرج نہیں، بلکہ جائز اور درست ہے۔ البتہ اگر کسی خاص لڑکی کے عقائد و نظریات اہلسنت و الجماعت سے ہٹ کر مشرکانہ قسم کے ہوں اور وہ ان میں تشدد رکھتی ہو تو کسی سنی العقیدہ شخص کو خاص اس لڑکی کے ساتھ نکاح سے احتراز لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 5704کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات