دعوت و تبلیغ

کیاخواجہ سرا تبلیغ کا کام کر سکتا ہے ؟

فتوی نمبر :
61275
| تاریخ :
0000-00-00
ادیان و فرق / جماعت و فرق / دعوت و تبلیغ

کیاخواجہ سرا تبلیغ کا کام کر سکتا ہے ؟

مفتی صاحب کیا حواجہ سرا دعوت و تبلیغ کا کام کرسکتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کسی خواجہ سرا میں مردوں کی علامات غالب ہوں تو وہ مردوں کے حکم میں ہو گا اور دیگر عام مردوں کی طرح اس کیلئے بھی تبلیغ کا کام کرنا جائز اور درست ہو گا، لیکن اگر اس میں عورتوں کی علامات غالب ہوں، تو یہ عورتوں کے حکم میں ہو گا اور اس صورت میں اس کیلئے عام مردوں کی طرح مردوں کے مجمع میں دعوت و تبلیغ کا کام کرنا جائز نہیں ہو گا، اگر اس میں مرد و عورت دونوں کی علامتیں برابر ہوں، جسے فقہی اصطلاح میں”خنثیٰ مشکل“کہا جاتا ہے، تو اس کے احکام ذکر کرنے میں فقہاءِ کرام - رحمہم اللہ تعالیٰ- نے چونکہ احتیاطی پہلو کو مدِ نظر رکھا ہے اور ایسے خواجہ سرا کو مردوں کے عام مجمع میں دعوت و تبلیغ کا کام سر انجام دینے میں فتنہ و فساد کا اندیشہ بھی ہے، اس لئے ایسے خواجہ سراوں کو عام مردوں کی طرح مردوں کے مجمع میں دعوت و تبلیغ کا فریضہ سر انجام دینے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في البحر الرائق: قال - رحمه الله – (فإن بلغ وخرجت له لحية أو وصل إلى النساء فرجل وكذا إذا احتلم من الذكر)، لأن هذه من علامة الذكر. قال - رحمه الله – (وإن ظهر له ثدي أو لبن أو أمكن وطؤه فامرأة)، لأن هذه من علامات النساء قال - رحمه الله – (وإن لم تظهر له علامة أو تعارضت فمشكل)۔ اھ (8/539)
وفي الهندية: ]الفصل الثاني في أحكام الخنثى[
الفصل الثاني في أحكامه الأصل في الخنثى المشكل أن يؤخذ فيه بالأحوط والأوثق في أمور الدين وأن لا يحكم بثبوت حكم وقع الشك في ثبوته فإن وقف خلف الإمام قام بين صف الرجال والنساء فلا يتخلل الرجال حتى لا تفسد صلاتهم لاحتمال أنه امرأة ولا يتخلل النساء حتى لا تفسد صلاته لاحتمال أنه رجل، فإن قام في صف النساء يعيد صلاته احتياطا؛ لاحتمال أنه رجل وإن قام في صف الرجال فصلاته تامة ويعيد الذي عن يمينه وعن يساره ومن خلفه بحذائه صلاتهم احتياطا؛ لاحتمال أنه امرأة ويجلس في صلاته كجلوس المرأة، كذا في الكافي قال محمد - رحمه الله تعالى -: أحب إلي أن يصلي بقناع يريد به قبل البلوغ وإن صلى بغير قناع لا يؤمر بالإعادة إلا استحبابا، هذا إذا كان الخنثى مراهقا غير بالغ، أما إذا كان بالغا فإن بلغ بالسن ولم يظهر فيه شيء من علامة الرجال أو النساء لا تجزئه الصلاة بغير قناع إذا كان الخنثى حرا. اھ (6/438)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 61275کی تصدیق کریں
0     1005
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تبلیغی جماعت کے چلے اورگشت کا ثبوت اور جہاد کے متعلق ان کا موقف

    یونیکوڈ   اسکین   دعوت و تبلیغ 2
  • تبلیغی جماعت میں سال یا چار ماہ پر جانے پر اہلیہ کے ازدواجی مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   دعوت و تبلیغ 5
  • امام مسجد کو تبلیغی بیانات میں بیٹھنے پر مجبور کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   دعوت و تبلیغ 1
  • تبلیغی جماعت کے مسجد میں قیام کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • کیا مفتی تقی عثمانی اور دیگر اکابر علماء تبلیغی جماعت سے ناخوش ہیں

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کیا تبلیغی سہ روزہ اور چلہ بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • والد کی اجازت کے بغیر تبلیغی سفر کرنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغ میں نکلنے سے روکنا اور جہاد کی ترغیب دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • رائیونڈ تبلیغی اجتماع کو حج کے مشابہ قرار دے کر شرکت سے احتراز کرنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • دعوتِ اسلامی کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • اپنے غیر مسلم کنبے کو اسلام کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کیا تبلیغ والوں کا سہ روزہ، چلہ، چارماہ اور سات ماہ وغیرہ اوقات مقرر کرنا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • آیت ’’اِنْفِرُوْا خِفَافاً وَّ ثِقَالاً ‘‘کو مروّ جہ تبلیغ میں نکلنے کی ترغیب کے لۓ پڑھنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کسی کے بیوی بچوں کو دین کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • والدین کی اجازت کے بغیر اپنے مقامی شہر سے نکل کر تبلیغی سفر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت اور اس میں عورتوں کے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • تبلیغی جماعت کے بارے میں ہمارا موقف

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • نماز کے بعد فوراً اونچی آواز میں دعوت و بیان وغیرہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • والدین کا سختی سے منع کرنےکے باوجود تبلیغِی سفر پر جانا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • کیا عورتوں کا جماعت میں جانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت کے ساتھ منسلک ہونا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • نومسلم کے لئے کونسی کتب کا مطالعہ مفید رہےگا؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • جوان بیوی کو چھوڑ کر شوہر کا تبلیغی سفر پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
Related Topics متعلقه موضوعات