جمعہ

گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
64758
| تاریخ :
2023-05-23
عبادات / نماز / جمعہ

گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارا گاؤں بابا پیزه میک خیل چغرزئی ضلع بونیر جو کہ دوسو (200 ) گھرانوں پرمشتمل ہے، جس میں مجموعی طور پر 2141 افراد رہائش پذیر ہیں اس گاؤں میں ضروریات زندگی کے 80 فیصد اشیاء باآسانی دستیاب ہیں مثلاً مارکیٹس، ڈسپنسری، اقوام، سکول، وغیرہ ، اس کے علاوہ تحصیل دفتر 8 کلومیٹر، ڈاکخانہ 7 کلومیٹر، سرکاری ہسپتال 6 کلومیٹر، تھانہ 10 کلومیٹر کے مسافت پر ہیں، اس گاؤں میں مرکزی مسجد کے علاوہ پانچ مساجد میں جن میں نماز پنج گانہ باجماعت ادا ہوتی ہے، ہمارے گاؤں میں 20 فیصد ضروریات زندگی ایسی ہیں کہ جس کی یا تو ضرورت نہیں ہے یا باآسانی حاصل کی جاسکتی ہے، اس گاؤں میں نمازِ عیدین پچھلے کئی سالوں سے ادا کی جارہی ہے، لہذا ہمارے گاؤں والوں کا متفقہ اصرار ہےکہ ہمیں نمازِ جمعہ پڑھنے کی اجازت دی جائے ، ہمارے گاؤں کے متصل تین چھوٹے گاؤں بھی ہمارے نماز ِ جمعہ پڑھنےکے حق میں ہیں۔
نوٹ: اگر فتویٰ نمازِ عیدین کے ترک کی صورت میں آجائے تو شدید نزاع کاخطرہ موجود ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ اصل یہ ہےکہ گاؤں میں جمعہ اور عیدین صحیح نہیں ،جبکہ شہر اور قصبات میں صحیح ہے، اور قصبہ کی تعریف ہمارے عرف میں یہ ہے کہ جہاں آبادی چار ہزار کے قریب یااس سے زیا دہ ہو ،اور وہاں ایسا بازار موجود ہو ،جس میں دوکانیں چالیس،پچاس متصل ہوں،اور بازار روزانہ لگتا ہو،اور اس بازار میں ضروریاتِ روز مرہ کی تمام اشیاء ملتی ہوں،مثلاً جوتے کی دوکان،کپڑے کی،عطرکی ،درزی کی،غلہ کی،دودھ گھی کی،اور وہاں ڈاکٹر ،حکیم وغیرہ بھی ہوں،اسی طرح وہاں ڈاکخانہ بھی ہو،اور پولیس کا تھانہ یا چوکی بھی ہو،اس کے ساتھ ساتھ اس میں مختلف محلے مختلف ناموں سے موسوم ہوں،پس جس بستی میں یہ شرائط موجود ہوں،وہاں جمعہ اور عیدین کی نماز درست ہوگی ورنہ نہیں،لہذا سوال میں مذکور گاؤں کے متعلق جوتفصیل ذکر کی گئی ہے،اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکور گاؤں،شہر یا قصبہ اور قریہ کبیرہ کی تعریف میں داخل نہیں،چنانچہ مذکور گاؤں کی نوعیت اگر حقیقت میں بھی ایسی ہی ہو جو سوال سے واضح ہورہی ہے تو وہاں عندالاحناف جمعہ قائم کرنا درست نہیں،تاہم اس حوالے سے مقامی علماءکرام سے بھی مشاورت کی جائے تو بہتر ہوگا،جبکہ مذکور گاؤں میں اگر ایک عرصہ سے "عیدین"کی نماز کا اہتمام کیا جارہا ہو اور اب "عیدین"کی نماز کو موقوف کرنے میں فتنہ وفساد کا قوی اندیشہ ہو،تو ایسی صورت میں فتنہ وفساد سے بچنے کے لئے اگر عیدین کو باقی رکھا جائے تو اس کی گنجائش معلوم ہوتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الھدایة: لاتصح الجمعة الا فی مصر جامع اؑو فی مصلی المصر ولا تجوز فی القری(الی قولہ)بل تجوز فی جمیع اؑفنیة المصر لانھا بمنزلتہ فی حوائج اھلہ۔اھ(1/82)۔
وفی ردالمحتار: عن أبي حنيفة أنه بلدة كبيرة فيها سكك وأسواق ولها رساتيق وفيها وال يقدر على إنصاف المظلوم من الظالم بحشمته وعلمه أو علم غيره يرجع الناس إليه فيما يقع من الحوادث وهذا هو الأصح اهـ(2/137)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 64758کی تصدیق کریں
0     572
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات