جمعہ

خطبہ جمعہ کے وقت سنتوں کو طویل کرنا

فتوی نمبر :
65572
| تاریخ :
2004-06-15
عبادات / نماز / جمعہ

خطبہ جمعہ کے وقت سنتوں کو طویل کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص اپنی مقامی مسجد میں باقاعدگی کے ساتھ جمعۃ المبارک کی نماز پڑھتا ہے ، جب مسجد کے خطیب صاحب سنتوں کے پڑھنے کی اجازت دیتے ہیں تو وہ شخص بھی سنتیں پڑھنے کے لۓ کھڑا ہو جاتا ہے اور ہمیشہ ہر جمعہ کو خطبہ سے پہلے تین رکعت پوری کر لیتا ہے ایک یا دو رکعت خطبہ شروع ہونے کے بعد پوری کرتا ہے اور بطورِ عذر بیماری کا کہتا ہے کبھی کہتا ہے جلدی پڑھنے سے میری نماز خراب ہوتی ہے، یہ مسئلہ اس کے ساتھ دائمی ہے اور وہ شخص بھی جانتا ہے آیا ایسا شخص خطبہ کو شروع ہونے سے پہلے سنتیں پڑھے یا فرض نماز کے بعد پڑھے؟
(ب ) اگر عادت سے ایسا کرتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟
(ج) اگر اپنی بیماری کو اس کے لۓ عذر بناتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟
(د ) وہ شخص جو یہ کام کرتا ہے واقعی با شرع اور دیندار قسم کا ہے، اس کے اس عمل کی وجہ سے اور لوگوں کے سامنے بھی خطبے کی اہمیت پر اثر پڑتا ہے اور شریعت کی رُو سے ایسے آدمی کو کیا طریقہ استعمال کرنا چاہیۓ؟براہِ کرم جواب تفصیل کے ساتھ بحوالہ عطا فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شخص مذکور کو چاہیۓ کہ جو وقت سنتوں کے لۓ دیا جاتا ہے، اس میں ہی مختصر قرأت کیساتھ سنتوں کا اہتمام کرے اور اگر کسی عذر کی بناء پر وہ ایسا کرنے سے عاجز ہو تو اردو تقریر سے قبل سنتیں پڑھنے کا اہتمام کرے تا کہ دورانِ خطبہ نماز پڑھنے سے دوسرے لوگوں کی توجہ میں خلل نہ پڑھے اور خود بھی خطبہ سننے سے محروم نہ ہو ، جبکہ ایسے موقع پر عادۃً قرأت لمبی کرنا یا تاخیر کرنا بری حرکت ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الدر المختار: (إذا خرج الإمام) من الحجرة إن كانت وإلا فقيامه للصعود شرح المجمع (فلا صلاة ولا كلام إلى تمامها) (إلی قوله) ولو خرج وهو في السنة أو بعد قيامه لثالثة النفل يتم في الأصح ويخفف القراءة اھ (2/ 158)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65572کی تصدیق کریں
0     919
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات