جمعہ

جمعہ کی پہلی اذان کے بعد کاروبار جاری رکھنا

فتوی نمبر :
68268
| تاریخ :
عبادات / نماز / جمعہ

جمعہ کی پہلی اذان کے بعد کاروبار جاری رکھنا

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ !
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جمعہ کی پہلی اذان کے بعد خرید و فروخت کرنا جائز ہے ؟ اگر 2 بھائی کاروبار کرتے ہیں، ایک بھائی جلدی جمعہ پڑھ کر آجاتاہے، دوسرا کاروبار چلاتا ہے، پھر وہ آتا ہے تو پہلا جمعہ پڑھنے چلا جاتا ہے، یہ طریقہ صحیح ہے ؟ جبکہ ان کے محلہ کی مسجد میں ابھی جمعہ نہیں ہوا ہوتا، براہِ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے اذانِ جمعہ کے وقت نماز کی تیاری کا حکم فرمایا ہے اور خرید و فروخت سے منع فرمایا ہے، اس لئے جمعہ کی اذانِ اول ہوتے ہی کاروبار بند کرکے نمازِ جمعہ کی تیار ی میں لگنا شرعاً واجب ہے، اس دوران کاروبار کرتے رہنا اور دکان بند نہ کرنا شرعاً جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے، لہذا سوال میں ذکر کردہ طریقہ کار کے مطابق سائل کا دکان کھلی رکھنا شرعاً جائز نہیں ، بلکہ سائل کو چاہیئے کہ محلہ کی اذانِ اول کے بعد دکان بند کردے اور جمعہ کی نمازمکمل ہوجانے کے بعد دکان کھو لے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی فقہ البیوع : و قد شاع فی البلاد الیوم انھا تقام فی مواضع مختلفۃ فی اوقات مختلفۃ ، فھل یکرہ البیع عند الاذان الاول اینما کان فی البلد او عند الاذان فی اقرب مسجد للمتبایعین؟ قد اختلف فیہ و افتی شیخنا العلامۃ المفتی رشید احمد رحمہ اللہ تعالیٰ بان البیع یکرہ عند اذان مسجد الحیی ، لان الاجابۃ بالقدم انما تجب بہ و الظاہر انہ ھو الراجح و قد تعود بعض التجار انھم لایغلقون محلاتھم التجاریۃ بعد اذان الجمعۃ و یبررون عملھم بان اصحاب دکان واحد یتناوبون فی اداء صلوۃ الجمعۃ فی مساجد مختلفۃ فی اوقات مختلفۃ ، فلا تفوت الجمعۃ علیٰ احد منھم و الظاہر ان ھذا لایجوز و ذلک لانہ یمکن جمیع المشترین من عقد الشراء بعد الاذان ، حتی الذین لایجوز لھم ذلک لاخلالھم بالسعی الواجب فی حقھم و قد ذکر الفقہاء ان کل واحد من العاقدین یاثم فی ھذہ الصورۃ اھ (2/984)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68268کی تصدیق کریں
0     1379
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات