جمعہ

"اکاں والی "گاؤں میں جمعہ کا حکم

فتوی نمبر :
68886
| تاریخ :
2023-10-31
عبادات / نماز / جمعہ

"اکاں والی "گاؤں میں جمعہ کا حکم

بسمہ تعالیٰ!مکرمی محترمی جناب مفتی صاحب السلام علیکم!
الحمد اللہ خیریت موجود، اور بار گاہِ الہی سے جنابِ والا کی عافیت مطلوب، درخواست ہے کہ موضع اکانوالی، تحصیل ہارون آباد، ضلع بہاولنگر میں قیامِ پاکستان سے مسجد واقع ہے (جامع مسجد اکانوالی) جس میں نمازِ جمعہ ادا نہ ہو رہی ہے، جس کے لئے فتویٰ / اجازت درکار ہے، مندر جہ ذیل احوال ہیں،
نمبر 1 ۔ اکانوالی میں جس کی آبادی تقریبا تیرہ سو (1300) افراد پر مشتمل ہے,
نمبر 2۔اکانوالی میں درجِ ذیل مواضعات جو کہ متصل ہیں,
1۔اکا نوالی خرد، 2۔ موضع سپر محمد،3۔موضع کرتار سنگھ
اکانوالی خرد میں یہ بقیہ دونوں مواضع ( موضع سپر محمد، موضع کرتار سنگھ ) چوک میں ملتے ہیں، یعنی متصل ہیں، علاوہ ازیں ایک اضافی بستی ملحقہ سخی پورہ فاصلہ تقریباً 1 کلومیٹر، آبادی 200 افراد پر مشتمل ہے ، علاوہ ازیں اضافی بستی آبادی تقریباً 400 افراد ملحقہ ہے، فاصلہ تقریبا 2 ایکڑ یعنی 1760 فٹ بنتا ہے،
سہولیات: دکانات 30 عدد، واپڈا کی مین لائن ، یعنی ہر گھر میں بجلی میٹر نصب ہے ، گوشت مرغی، دودھ، دہی، کپڑا، مٹھائی، ڈاکٹر، مڈل سرکاری اسکول 2 عدد، دکانات کریانہ متعدد، آٹا پسائی کرنے والی چکیاں، پیٹرول ایجنسیاں، سبزی کی دکانیں، درزی کی دکانیں،اور تمام سہولیاتِ زندگی کا سامان میسر ہے، جامع مسجد رکانوالی میں بجلی، پانی (گرم و تازہ برائے وضو ) میسر ہے، امام مسجد موجود ہے، تبلیغی جماعتوں کی آمد و خروج بھی ہے، نمازِ پنجگانہ با قاعدگی سے ادا ہوتی ہے-
دست بستہ التماس ہے کہ نمازِ جمعۃ المبارک کی ادائیگی کی اجازت مرحمت فرما دیں، کیونکہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کیلئے تقریباً 3میل کی مسافت پر ادا کرنے کیلئے جانا پڑتا ہے، اور اکثریت اس فریضہ کی ادائیگی سے محروم ہیں ، اللہ آپکو جزائے خیر عطا فرمائے۔

نوٹ: ڈاکخانہ اور ہسپتال موجود نہیں ہیں اور پولیس چو کی مذکور بستی میں تو موجود نہیں، البتہ قریب متصل بستی کی پولیس چوکی ہے , وہیں کے اہلکاریہاں کی پنچا ئیت وغیرہ حل کرتے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ "عند الاحناف" گاؤں اور دیہات میں جمعہ اور عیدین کی نماز صحیح نہیں ،جبکہ شہر اور قصبہ میں صحیح ہے،اور قصبہ کی تعریف ہمارے عرف میں یہ ہے کہ جہاں آبادی چار ہزار کے قریب یااس سے زیا دہ ہو ، وہاں ایسا بازار موجود ہو جس میں دوکانیں چالیس پچاس متصل ہوں ،اور بازار روزانہ لگتا ہو ، اس بازار میں ضروریات روز مرہ کی تمام اشیاء ملتی ہوں ،مثلاً جوتے کی دوکان ،کپڑے کی ،عطرکی ،درزی کی ،غلہ کی ،دودھ گھی کی،اور وہاں ڈاکٹر ،حکیم وغیرہ بھی ہوں ،اسی طرح وہاں ڈاکخانہ بھی ہو،اور پولیس کا تھانہ یا چوکی بھی ہو،اس کے ساتھ ساتھ اس میں مختلف محلے مختلف ناموں سے موسوم ہوں ،پس جس بستی میں یہ شرائط موجود ہوں ،وہاں جمعہ اور عیدین کی نماز درست ہوگی ورنہ نہیں ۔

جبکہ سوال میں ذکر کردہ تفصیلات پہ غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکور گاؤں (اکانوالی) اور اس کے ساتھ متصل دیگر گاؤں کی آبادی کی مجموعی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود قریۂ کبیرہ کیلئے مطلوبہ شرائط موجود نہ ہونے کی وجہ سے اس پر قریۂ کبیرہ کی تعریف صادق نہیں آتی ، اس لئے وہاں جمعہ کا قیام درست معلوم نہیں ہوتا، تاہم اس حوالے سے اگر مقامی علماء کرام کسی قریبی مستند دارالافتاء سے رجوع کرکے ان سے مشاورت کرلیں تو یہ زیادہ بہتر ہوگا۔ (ماخوذ از تبویب)

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : باب الجمعة (و يشترط لصحتها) سبعة أشياء : الأول: (المصر و هو ما لا يسع أكبر مساجده أهله المكلفين بها) و عليه فتوىٰ أكثر الفقهاء مجتبى لظهور التواني في الأحكام و ظاهر المذهب أنه كل موضع له أمير و قاض يقدر على إقامة الحدود كما حررناه فيما علقناه على الملتقى الخ
و فی الرد : (قوله و ظاھر المذهب ) عن أبي حنيفةؒ أنه بلدة كبيرة فيھا سكك و أسواق و لها رساتيق و فيھا وال يقدر على إنصاف المظلوم من الظالم بحشمته و علمه أو علم غيره يرجع الناس إليه فيما يقع من الحوادث و هذا هو الأصح۔اھ (2/137)۔
و فی الھدایة : لاتصح الجمعة الا فی مصر جامع او فی مصلی المصر و لا تجوز فی القری(الی قوله) بل تجوز فی جمیع افنیة المصر لانھا بمنزلته فی حوائج اھله۔اھ (1/82)۔
و فیھا ایضاً : و من لاتجب علیھم الجمعة من اھل القری و البوادی لھم ان یصلوا الظہر بجماعة یوم الجمعة باذان و اقامة۔اھ (1/145)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68886کی تصدیق کریں
0     997
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات