مصارف زکوۃ و صدقات

مؤکل کی زکوۃ اسکی سالی کو دینا

فتوی نمبر :
71070
| تاریخ :
2024-02-20
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

مؤکل کی زکوۃ اسکی سالی کو دینا

ایک صاحب نے مجھے 80000 روپے زکوٰۃ کے دیے ہیں، کہ آپ آگے کسی ضرورت مند کو دیں گے، ان صاحب کی فیملی میں ان کی سالی غیر شادی شدہ ہے، اور اس کے والد صاحب کی وفات ہوچکی ہے، بھائی اوربہنیں شادی شدہ ہیں ، یہ صاحبہ چھوٹا موٹا گھر سے ہی کام کرتی ہیں ، اس کے بھائی کی نہایت محدود آمدنی ہے، اور یہ جوأنٹ فیملی میں رہتی ہیں، بھائی سب کا کھانا پینا کرتا ہے، انہیں اپنے علاج اور دیگر ضروریات کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے، تو کیا میں یہ زکوۃ ان صاحب سے بغیر پوچھے ان خاتون کو دے سکتی ہوں؟ تاکہ وہ اپنی ضرورت پوری کرسکے ، برائے مہربانی اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں، جزاک اللہ خیراً۔
نوٹ: اس صاحبہ کی امی اور دادی سید ہیں، تو کیا انہیں زکوۃ دے سکتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اولاد باعتبارِ نسب چونکہ اپنے والد کی طرف منسوب ہوتی ہے، اس لئے اگر مذکورعورت کا والد سید نہ ہو تو محض والدہ کے سید ہونے کی وجہ سے وہ سیدہ شمار نہ ہوگی، لہذا مذکور خاتون کے پاس اگر بقدرِ نصاب ساڑھے باون تولہ چاندی، یا اسکی مالیت کے بقدر نقدی ، مال تجارت اور ضرورت اصلیہ سے زائد سامان وغیرہ موجود نہ ہو تو وہ مستحقِ زکوٰۃ ہے اور سائلہ کے لئے بحیثیتِ وکیل, زکوٰۃ کی رقم سے اس خاتون کو دینا شرعاً درست ہوگا ، نیز ایسا کرنے سے زکوٰۃ دینے والے کی زکوٰۃ بھی ادا ہوجائیگی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار : أي مصرف الزكاة ( إلى قوله ) (هو الفقير وهو من له ادنی شيئ أى دون نصاب أو قدر نصاب غير نام مستغرق في الحاجة الخ ( باب المصرف، ج ۲ ، ص ۳۳۹ ، ط: سعيد) ۔
وفي الهندية، ولا يجوز دفع الزكاة الى من یملك نصاباً أي مال كان دنانیر اودراهم أو سوائم او عروضاً للتجارة أو لغير التجارة فاضلا عن حاجته في جميع السنة هكذا في الزاهد اھ (ج ا ص ١8٩ ط: ماجدية )۔
وفی رد المحتار: تحت (قوله ويعضده) أي يقويه. (الی قولہ) ويؤخذ من هذا أن من كانت أمها علوية مثلا وأبوها عجمي يكون العجمي كفؤا لها، وإن كان لها شرف ما لأن النسب للآباء ولهذا جاز دفع الزكاة إليها فلا يعتبر التفاوت بينهما من جهة شرف الأم ولم أر من صرح بهذا والله أعلم(ج:3ص87،ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71070کی تصدیق کریں
0     960
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات