مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کی رقم مدرسہ کی تعمیر اور طلباء کی دیگر ضروریات میں لگانے کا حکم

فتوی نمبر :
72769
| تاریخ :
2024-04-28
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کی رقم مدرسہ کی تعمیر اور طلباء کی دیگر ضروریات میں لگانے کا حکم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ! کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے مدرسہ میں طلباء کی رہائش کےلئے جگہ ناکافی ہے ، اب ہم چند کمرے بنوانا چاہتے ہیں ، لیکن کچھ مخیر حضرات ہیں جو زکوۃ کی رقم سےتعمیر کرنے کے خواہشمند ہیں ، جبکہ بلا واسطہ زکوۃ کی رقم سےتعمیر ناجائز ہے ، شرعی طور پر جو از کا کوئی حیلہ جس میں زکوۃ کی رقم کو " مدرسہ کی تعمیر اور دیگر اخراجات میں صرف کیا جاسکے ؟
(1) کیا یہ صورت تملیک کیلئے کافی ہے ؟ کہ " ہمارا ہر طالب علم داخلہ فارم پر کرتے وقت مہتمم صاحب اور اسکےنمائندے کو مکمل طور پر وکیل بنا کر ہر قسم کے اخراجات کی اجازت دیتے ہیں۔
(2) کیا چند طلباء کرام سے مال کی تملیک کروا کر ان سے واپس وصول کر کے اس رقم کو تعمیر میں لگانا جائز ہیں ؟
(3) طلباء پر ایک فیس مقرر کی جائے، پھر مہتمم صاحب زکوۃ کی رقم سے بطورِ وکیل یہ طے شدہ فیس جامعہ میں ادا کر سکتا ہے؟ از راہِ کرم شرعاً جو از کا کوئی حیلہ جس کے ذریعہ سے زکوۃ کی رقم کو مدرسہ کے دیگر اخراجات (کھانا، پینا، رہائش ، اورصحت وغیرہ) پر جائز طریقہ سے خرچ کیا جاسکے ۔ جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ زکاۃ کی رقم کسی مستحقِ زکاۃ شخص کو بلا کسی عوض باقاعدہ مالکانہ قبضے کے ساتھ حوالے کرنا لازم اور ضروری ہے اس کے بغیر شرعاً زکوۃ ادا نہ ہوگی ، لہذا سائل کے لئے بغیر کسی تملیک کے زکوۃ کی رقم مدرسے کی تعمیر میں لگانا شرعاً جائز نہیں ، تاہم اگر سائل زکوۃ کی رقم عاقل و بالغ اور مستحقِ زکوۃ طلباء کو باقاعدہ مالکانہ قبضہ کے ساتھ حوالے کردے، پھر وہ طلباء بغیر کسی دباؤ کے اپنے مرضی سے مدرسے کی تعمیر کے لئے وہ رقم سائل کے حوالے کردیں یا مدرسے کی طرف سے واقعی مقررہ فیس کی مد میں ان سے وہ رقم وصول کی جائے ، یا ابتداءً داخلے کے وقت عاقل و بالغ اور مستحقِ زکاۃ طلباء کرام اور ناسمجھ طلباء کرام کے مستحقِ زکاۃ اولیاء سے زکاۃ وصول کرنے اور مدرسے کی اخراجات میں صرف کرنے کی اجازت لی جائے تو ایسی صورت میں زکاۃ کی رقم مدرسے کی تعمیر میں خرچ کرنا جائز اور درست ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في المحيط البرهاني في الفقه النعماني : والحيلة لمن أراد ذلك أن يتصدق بمقدار زكاته على فقير ثم يأمره بعد ذلك بالصرف إلى هذه الوجوه فيكون لصاحب المال ثواب الصدقة ولذلك الفقير ثواب هذه القرب (كتاب الزكاة ، الفصل الثامن من المسائل المتعلقة بمن توضع الزكاة فيه ، ج ٢ . ص 282، ط : دار الكتب العلمية ، بيروت)-
و في الدر المختار : وقدمنا أن الحيلة أن يتصدق على الفقير ثم يأمره بفعل هذه الأشياء ، و هل له أنه يخالف أمرہ لم أره والظاهر نعم ( باب المصرف ، ج ۲، ص ٣٤٥ ، ط : سعید)-
و في رد المحتار تحت ( قوله أن الحيلة) أي الدفع إلى هذه الأشياء مع صحة الزكاة ( قوله ثم يأمره ) و يكون له ثواب الزكاة والفقير ثواب هذه القرب الخ ( باب المصرف ، ج ٢ ، ص ٣٤٥ ، ط : سعيد)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72769کی تصدیق کریں
0     1283
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات