نکاح

marriage between brother and foster sister

فتوی نمبر :
77830
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام نکاح / نکاح

marriage between brother and foster sister

کیا فرماتےہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسماۃ"منہاز" نے اپنے بھانجے مسمیٰ محسن کو اپنا دودھ پلایا تھا،اس وقت بچہ کی عمر تقریباً چھ ماہ تھی،اب محسن کے چھوٹے بھائی عامر کیلئے مسماۃ منہاز کی بیٹی کائنات سے نکاح کرنا جائز ہے،جبکہ عامر نے اپنی خالہ کا دودھ نہیں پیا تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مسماۃ منہاز کی بیٹی کا عقدِ نکاح مسمیٰ محسن کے چھوٹے بھائی عامر کے ساتھ بلاشبہ جائز ہے،بشرطیکہ کوئی اور وجہ حرمت کی موجود نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشکوة المصابیح: عن عائشة قالت: قال رسول اللہ ﷺ یحرم من الرضاعة مایحرم من الولادة (1/273)۔
و فی الدر المختار: (فيحرم منه) أي بسببه (ما يحرم من النسب) رواه الشيخان (الیٰ قوله) (إلا أم أخيه وأخته) (و) قس عليه (أخت ابنه) وبنته (وجدة ابنه) وبنته اھ(3/313)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 77830کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات