مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کی نیت سے دئیے ہوئے پیسے واپس لینا

فتوی نمبر :
80982
| تاریخ :
2025-01-27
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کی نیت سے دئیے ہوئے پیسے واپس لینا

السلام علیکم! زکوۃ کے حوالے سے میرے دو سوال ہیں، جن میں مجھے آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے، 1: میں ہر سال یکم رمضان کو زکوۃ دیتا ہوں، لیکن کسی کی مالی مدد کیلئے پیشگی بھی زکوۃ دے سکتا ہوں؟ 2: میں نے اپنے بھائی کو زکوۃ کے پیسے دیے تھے، لیکن اسے بتایا نہیں تھا کہ اسے احساس نہ ہو، لیکن اب وہ مجھے پیسے واپس کرتا ہے تو کیا وہ پیسے میں خود استعمال کرسکتا ہوں؟ زکوۃ دیتے ہوئے میرا کوئی ارادہ نہیں تھا کہ مجھے وہ پیسے واپس چاہیئں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کے صاحب نصاب شخص پر قمری سال مکمل ہونے کے بعد ادائیگی زکوۃ لازم ہوتی ہے، تاہم اگر کوئی شخص قمری سال مکمل ہونے سے پہلے زکوۃ ادا کرنا چاہے تو ادا کرسکتا ہے، لہذا صورت میں سائل اگر رمضان سے پہلے زکوۃ ادا کرنا چاہے تو بھی ادا کر سکتا ہے، البتہ اس میں زکوۃ کی نیت کا ہونا ضروری ہے، جبکہ سائل کا بھائی اگر صاحب نصاب نہ ہو، اور نہ ہی سید ہو، تو اس کو زکوۃ دینا بلا شبہ جائز اور درست ہے، اور زکوۃ کی نیت سے اسے دی جانے والی رقم سے سائل کی زکوۃ بھی ادا ہوچکی ہے، اگرچہ اس کے بھائی کو زکوۃ کا علم نہیں تھا، چنانچہ سائل کیلئے اب زکوۃ کی مد میں دی جانے والی رقم اپنے بھائی سے واپس لینا درست نہیں، اور اگر سائل یہ رقم واپس لے لیتا ہے تو اسے زکوۃ کی نیت سے مصارف زکوۃ میں خرچ کرنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (و) لا إلی (غنی) یملک قدر النصاب فارغ عن حاجتہ الأصلیۃ الخ
وفی الشامیۃ تحت: (قولہ فارغ عن حاجتہ) قال فی البدائع قدر الحاجۃ ھو ما ذکرہ الکرخی فی مختصرہ (إلی قولہ) فإن کان لہ فضل عن ذلک تبلغ قیمتہ مائتی درھم حرم علیہ أخذ الصدقۃ الخ(باب المصرف، ج 2، ص 347، ط: سعید)۔
وفیہ أیضاً: (ولو عجل ذو نصاب) زکاتہ (لسنین أو لنصب صح) لوجود السبب الخ(باب زکاۃ الغنم، ج 2، ص 293، ط: سعید)۔
وفی الفتاوی الھندیۃ: والأفضل فی الزکاۃ والفطر والنذور الصرف أولاً الی الإخوۃ والأخوات ثم إلی أولادھم ثم إلی الاعمام والعمات ثم إلی أولادھم ثم إلی الاخوال والخالات ثم إلی أولادھم ثم إلی ذوی الأرحام ثم إلی الجیران ثم إلی أھل حرفتہ ثم إلی أھل مصرہ أو قریتہ کذا فی السراج الوھاج الخ(الباب السادس فی المصارف، ج 1، ص 190، ط: ماجدیۃ)۔
وفی البحر الرائق: (قولہ تملیک المال من فقیر مسلم غیرھاشمی ولا مولاہ بشرط قطع المنفعۃ عن المملک من کل وجہ للہ تعالی) لقولہ تعالی وآتوا الزکاۃ والایتاء ھو التملیک الخ(کتاب الزکاۃ، ج 2، ص 201، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالصمد فرید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80982کی تصدیق کریں
0     490
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات