جمعہ

کسی دیہات میں موجود کیمپ میں جمعہ کے قیام کا حکم

فتوی نمبر :
81597
| تاریخ :
2025-02-22
عبادات / نماز / جمعہ

کسی دیہات میں موجود کیمپ میں جمعہ کے قیام کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمیں کیمپ میں جمعہ کے قیام سے متعلق آپ کی رہنمائی درکار ہے،یہ ایک مائننگ پراجیکٹ ہے،تفتان بارڈر کے قریب،اصل شہر سے چار گھنٹہ کی دوری پر،ہمارے لئے یہاں پر باقاعدہ مسجد بنی ہوئی ہے،جہاں پانچ وقت جماعت کے ساتھ نماز ہوتی ہے،ایک مستند عالم امام مقرر ہے،اور تقریبا چھ سو پچاس کے قریب مزدور موجود ہیں،چند لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں جمعہ کی نماز نہیں ہوتی،آپ رہنمائی فرمائیں کہ اس مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں؟آپ کے جواب کا بہت شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ قرآن وسنت کی روشنی میں کسی جگہ صحتِ جمعہ کے لۓ شہر یا قصبہ اور بڑا گاؤں ہونا شرط ہے، جبکہ صورتِ مسئولہ میں مذکور مائننگ (کان کنی)نہ شہری علاقہ میں واقع ہے اور نہ ہی وہاں آبادی اور اہلِ شہر کی ضروریات اس سے متعلق ہیں، اس لۓ اس میں جمعہ کے دن قیامِ جمعہ کی بجائے نمازِ ظہر کی ادائیگی لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار: (ويشترط لصحتها) سبعة أشياء: الأول: (المصر وهو ما لا يسع أكبر مساجده أهله المكلفين بها) وعليه فتوى أكثر الفقهاء اھ (2/ 137)۔
وفي بدائع الصنائع : وأما الشرئط التی ترجع إلی غیر المصلی فخمسة فی ظاهر الروایات، المصر (اإلی قوله) اما المصر الجامع فشرط وجوب الجمعة ، وشرط صحة ادائها عند اصحابنا حتى لا تجب الجمعة الا على اهل المصر ومن كان ساكنا في توابعه ، وكذا لا يصبح اداء الجمعة الا في المصر وتوابعه فلا تجب على أهل القرى التي ليست من توابع المصر ولا يصح اداء الجمعة فيها(اإلی قوله) ولنا ما روی عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: «لا جمعة ولا تشريق إلا في مصر جامع»و عن علي رضی اللہ عنہ «لا جمعة، ولا تشريق، ولا صلاة فطر ولا أضحى، إلا في مصر جامع وکذا النبی صلی اللہ علیه وسلم کان یقیم الجمعة باالمدینة وما روی الإقامة حولها وکذا الصحابة رضی اللہ عنهم فتحوا البلاد وما نصبوا المنابر إلا فی الأمصار فکان ذلك إجماعاً اھ (۱/ ۲۵۹)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81597کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • دیہات میں عند الاحناف جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات