جمعہ

جمعہ کی نماز سے پہلے چار رکعات سنت کا ثبوت

فتوی نمبر :
85480
| تاریخ :
2025-08-21
عبادات / نماز / جمعہ

جمعہ کی نماز سے پہلے چار رکعات سنت کا ثبوت

میرا سوال جمعہ کی نماز سے پہلے سنت کے حوالے سے ہے۔ میں فقہِ حنفی کا پیروکار ہوں اور حال ہی میں مجھے جمعہ کے خطبے سے پہلے سنت کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔ مقامی عالم، جو فقہِ مالکی سے تعلق رکھتے ہیں، اس نے بیان کیا کہ جمعہ کی نماز سے پہلے کوئی سنت نہیں ہے۔ مجھے اس بارے میں آپ کی رہنمائی درکار ہے۔ چونکہ میں حنفی ہوں، اس لیے میں ہمیشہ جمعہ کی نماز سے پہلے 4 رکعت سنت پڑھتا آیا ہوں۔ اب میں اس بات پر بہت فکرمند ہوں کہ آیا جمعہ سے پہلے 4 رکعت سنت پڑھنا درست ہے یا نہیں۔ براہِ کرم اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں اور متعلقہ دلائل بھی بیان کریں۔جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نمازِ جمعہ سے قبل کی چار سنتیں بلاشبہ احادیثِ مبارکہ سے ثابت ہیں، اور عند الاحناف جمعہ کی نماز سے پہلے اور بعد میں چار رکعت سنتیں پڑھنا سنتِ مؤکدہ ہیں ،اور بلاعذر اس کو ترک کرنا درست نہیں ،البتہ بعد والی چار سنتوں کے بعد دورکعت پڑھنا سنت غیر مؤکدہ ہے ،جن کا پڑھنا افضل اور نہ پڑھنا کو ئی گناہ نہ ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی صحیح البخاری : عن عبد الله بن عمر:أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يصلي: قبل الظهر ركعتين، وبعدها ركعتين، وبعد المغرب ركعتين في بيته، وبعد العشاء ركعتين، وكان لا يصلي ‌بعد ‌الجمعة حتى ينصرف، فيصلي ركعتين. اھ( باب صلاۃ بعد الجمعۃ وقبلہا،ج: 1 ص :317 ناشر : دار ابن کثیر)
كما في عمدةالقاری : وروي عن عبد الله بن مسعود أنه كان يصلي ‌قبل ‌الجمعة ‌أربعا وبعدها أربعا،الخ ( باب التطوع بعد المکتوبۃ ، ج: 7 ص : 234 ناشر :الطباعۃ المنیریۃ)
وفی اعلاء السنن : عن علی رضی اللہ عنہ قال ، کان رسول اللہ ﷺ یصلی قبل الجمعۃ اربعاً وبعدھا اربعاً یجعل التسلیم فی آخرھن رکعۃ( کتاب النوافل ،ج: 7 ص: 21 ناشر: مکتبہ اشرفیہ)
وفي الدر المختار :( وسن ) مؤكداً ( أربع قبل الظهر و ) أربع قبل ( الجمعة و ) أربع ( بعدها بتسليمة ) فلو بتسليمتين لم تنب عن السنة، ولذا لو نذرها لايخرج عنه بستليمتين وبعكسه يخرج اھ.(كتاب الصلاة،ج:2،ص:12،ط: سعيد)
وفی البحر الرائق:( قوله: والسنة قبل الفجر وبعد الظهر والمغرب والعشاء ركعتان وقبل الظهر والجمعة وبعدها أربع ) شرع في بيان النوافل بعد ذكر الواجب فذكر أنها نوعان: سنة ومندوب، فالأول في كل يوم ما عدا الجمعة ثنتا عشرة ركعةً، وفي يوم الجمعة أربع عشرة ركعةً، والأصل فيه ما رواه الترمذي وغيره عن عائشة رضي الله عنها قالت: "قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من ثابر على ثنتي عشرة ركعةً من السنة بنى الله له بيتاً في الجنة(كتاب الصلاة،ج:2،ص:47،ط:رشیدیۃ)
وفي فقه العبادات علي مذهب المالكي: ‌يكره ‌التنفل ‌عند الأذان الأول لا قبله لجالسٍ يقتدى به. الخ ( الباب التاسع صلاۃ الجمعۃ ص: 243 ناشر : مطبعۃ النشاء)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85480کی تصدیق کریں
0     118
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات