مصارف زکوۃ و صدقات

غیر مستحق فرد کا ہسپتال میں زکوۃ فنڈ سے علاج کروانے کا حکم

فتوی نمبر :
98095
| تاریخ :
2026-08-02
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

غیر مستحق فرد کا ہسپتال میں زکوۃ فنڈ سے علاج کروانے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میری اہلیہ کا آپریشن ہونا ہے۔ میرے پاس اس وقت آپریشن کے مکمل اخراجات کے لیے رقم موجود نہیں ہے اور میں خود بھی قرض دار ہوں۔ میری اہلیہ کے پاس تقریباً ڈھائی سے تین لاکھ روپے مالیت کا سونا موجود ہے، لیکن ہم اسے فروخت نہیں کرنا چاہتے۔

میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم ہسپتال سے صدقہ یا زکوٰۃ کی رقم سے اپنی اہلیہ کا آپریشن اور علاج کروا سکتے ہیں؟ اگر ہسپتال میں زکوٰۃ فنڈ یا مستحق مریضوں کے علاج کی سہولت موجود ہو تو کیا ہم اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

براہِ کرم شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ ہماری صورتِ حال میں زکوٰۃ کی رقم سے علاج کروانا جائز ہے یا نہیں۔

جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی بیوی کی ملکیت میں مذکور سونےکے علاوہ اگر مزید سونا ،چاندی ،نقدی اور ضروریات اصلیہ سے زائد کوئی چیز بقدر نصاب ( ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت)موجود نہ ہو اور وہ سیدہ بھی نہ ہو تو اس کے لئے زکوۃ کے فنڈ سے علاج کرانا جائز ہو گا ۔ ۔

مأخَذُ الفَتوی

و كمافی حاشیۃ ابن العابدین: قوله: تحرم الصدقة) أي الواجبة أما النافلة فإنما يحرم عليه سؤالها، وإذا كان النصاب المذكور مستغرقا بحاجته، فلا تحرم عليه الصدقة ولا يجب به ما بعدها،الخ( باب صدقۃ الفطر،ج: 2 ص: 360 ناشر: سعید )
وفي حاشیۃ ابن العابدین: ما إذا أمسكه لينفق منه كل ما يحتاجه فحال الحول، وقد بقي معه منه نصاب فإنه يزكي ذلك الباقي، وإن كان قصده الإنفاق منه أيضا في المستقبل لعدم استحقاق صرفه إلى حوائجه الأصلية وقت حولان الحول،الخ (کتابالزکاۃ ج: 2 ص: 262 ناشر : سعید )
وفیہ ایضاً: قال في العناية: ولا يجوز دفع الزكاة إلى من ملك نصابا سواء كان من النقود أو السوائم أو العروض اهـ فأوهم ما في البحر وهو مدفوع؛ لأن قول العناية سواء كان إلخ مفيد تقدير النصاب بالقيمة سواء كان من العروض أو السوائم لما أن العروض ليس نصابها إلا ما يبلغ قيمته مائتي درهم، وقد صرح بأن المعتبر مقدار النصاب في التبيين وغيره، واستدل له ما في الكافي بقوله صلى الله عليه وسلم «من سأل وله ما يغنيه فقد سأل الناس إلحافا، قيل: وما الذي يغنيه؟ قال: مائتا درهم أو عدلها» . اهـ.(باب مصرف الزکاۃ ،ج:2 ص: 348 ناشر سعید )
وفی بدائع الصنائع : ولو دفع إلى امرأة فقيرة وزوجها غني جاز في قول أبي حنيفة ومحمد وهو إحدى الروايتين عن أبي يوسف.وروي عنه أنها لا تعطي إذا قضي لها بالنفقة.وجه هذه الرواية أن نفقة المرأة تجب على زوجها فتصير غنية بغنى الزوج كالولد الصغير، وإنما شرط القضاء لها بالنفقة؛ لأن النفقة لا تصير دينا بدون القضاء.وجه ظاهر الرواية أن المرأة الفقيرة لا تعد غنية بغنى زوجها؛ لأنها لا تستحق على زوجها إلا مقدار النفقة فلا تعد بذلك القدر غنية.اھ(فصل الذی یرجع الی مؤدی الیہ ج:2 ص:47 ناشر : سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98095کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مہتمم و ناظمِ مدرسہ کا زکوۃ کی رقم ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات