نجاسات اور پاکی

کلر یا مہندی لگانے کے بعد وضو اور غسل کا حکم

فتوی نمبر :
10012
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

کلر یا مہندی لگانے کے بعد وضو اور غسل کا حکم

حضرت میری عمر تیس (30) سال ہے اور میرے بال بلکل سفید ہیں،جس کے لئے میں ڈارک براؤن کلر استعمال کرتا
ہوں،مجھے پوچھنا یہ ہے کہ ناپاکی کی حالت میں کلر یا مہندی لگانے کے بعد وضو یا غسل کیا جائے، تو وضو یا غسل ہوجاتا ہے یا نہیں؟ جواب جلد عنایت فرمائیں۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں! ایسی حالت میں مہندی یا کلر لگانے کے بعدشرعاً غسل اور وضو ہو جاتا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (ولا يمنع) الطهارة (ونيم) (الیٰ قوله) (وحناء) ولو جرمه به يفتى
و فی رد المحتار: (قوله: به يفتى) صرح به في المنية عن الذخيرة في مسألة الحناء والطين والدرن معللا بالضرورة. قال في شرحها ولأن الماء ينفذه لتخلله وعدم لزوجته وصلابته، والمعتبر في جميع ذلك نفوذ الماء ووصوله إلى البدن اھ (1/ 154)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 10012کی تصدیق کریں
0     991
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات