نجاسات اور پاکی

جمعہ کے دن جھاڑو دینے، صفائی کرنےاور کپڑے دھونے کا حکم

فتوی نمبر :
10327
| تاریخ :
2010-11-28
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

جمعہ کے دن جھاڑو دینے، صفائی کرنےاور کپڑے دھونے کا حکم

السلام علیکم! مفتی صاحب! کیا جمعہ کے دن جھاڑو دینا، صفائی کرنا، کپڑے دھونا منع ہے یا نہیں؟ اس کے بارے میں حدیث ہے یا نہیں؟ جمعہ والے دن یہ کام کیے جا سکتے ہیں یا نہیں؟کیا ان سب کاموں کی شریعت پابندی لگاتی ہے؟ براہِ مہربانی صحیح حدیث کی روشنی میں اس مسئلہ کو بیان کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جمعہ کے دن جھاڑو دینا، صفائی کرنا، کپڑے دھونا سب شرعاً جائز اور درست ہے، بلکہ احادیث میں اس کی ترغیب آئی ہے، جبکہ ممانعت کی باتیں لوگوں کی غلط مشہور کی ہوئی ہیں، اس لیے ان باتوں پر اعتماد کرنے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار:واستنان الغسل لها والتطيب ولبس الأحسن وتقليم الأظفار وحلق الشعراھ(2/ 165)
وفی الفقه الإسلامي وأدلته: تنظيف الجسد وتحسين الهيئة قبل الصلاة: بتقليم الأظفاروقص الشارب ونتف الإبط وحلق العانة ونحو ذلك كإزالة الرائحة الكريهة بالسواك للفم وغيره من مواطن الرائحة في الجسم.(2/ 1324)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاہد شاہنواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10327کی تصدیق کریں
0     1072
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات